معروف بزنسمین اور سماجی رہنما محترم شمشاد احمد خان تنولی کا اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کو پُرتپاک عشائیہ – اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بےلوث اور بھرپور خدمت کر رہی ہے: (شمشاد تنولی)


معروف بزنسمین اور سماجی رہنما محترم شمشاد احمد خان تنولی کا اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کو پُرتپاک عشائیہ – اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بےلوث اور بھرپور خدمت کر رہی ہے: (شمشاد تنولی)
کویت: ( طارق اقبال سے) پاکستانی کمیونٹی کے معروف بزنسمین اور سماجی رہنما محترم شمشاد احمد خان تنولی صاحب نےاسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کو پُرتپاک عشائیہ مقامی ہوٹل میں دیا۔ دعوت کی میزبانی جناب عرفان عادل نے کی۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں شمشاد تنولی صاحب نےدیارِغیر میں کام کرنے والوں مساعی کو سراہا انہوں نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی علمی سماجی اور تدریسی خدمات کو سنہرے الفاظ میں بیان کیا۔ شمشاد تنولی صاحب نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر جناب جاوید اقبال صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے میری دعوت کو قبول کر کے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔شمشاد تنولی صاحب نےاسلامک ایجوکیشن کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
محترم شمشاد تنولی نے کویت میں مقیم پاکستان کی موثر شخصیات کا ذکر بڑے خوبصورت الفاظ میں کیا اور انکی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بالخصوص ڈاکٹر شجاع الدین صاحب، جمیل صاحب،رانا اعجاز صاحب،قاری سعید الرحمن صاحب ،کرنل انجم مسعود صاحب کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے میڈیا نمائندگان کی سرگرمیوں کی بہت تعریف کی جو وہ کمیونٹی کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لئے کر رہے ہیں ۔میڈیا کی مشکلات کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔ اس پُر تکلف مجلس سے جناب ڈاکٹر شجاع الدین صاحب ،محمد جمیل صاحب ،رانا اعجازصاحب ،طارق اقبال صاحب (ووپ میڈیا)’ ملک اعظم نے شاعری اور خطاب کیا۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر جناب جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی چائیے۔ضرورت مند انسانیت کی خدمت بلا تخصیص کرنی چائیے۔ملک کے وقار میں اضافے کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا چائیے۔انہوں نے محترم شمشاد تنولی صاحب کے جذبہ حُب الوطنی کو سراہا۔محترم جاوید صاحب نے جناب شمشاد تنولی صاحب کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ایسے سپوتوں پر ناز ہے۔
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی خدمات کی تعریف کی،اسکے کام کو سراہا اور اسکے کام میں دست و بازو بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پروگرام کا اختتام مولانا ملک محمد ارشاد صاحب کی دعا سے ہوا۔جس میں انہوں نے کویت کی سالمیت ، ترقی اور محترم شمشاد تنولی صاحب کی اہلیہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کی بہترین عشائیہ کے ساتھ تواضع کی گئی