قصور تاجر اتحار کے گروپ لیڈر ناصر بشیرسلمان نے گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سے اہم ملاقات کی ملاقات میں قصور کی تاجربرادری کو درپیش مسائل اور اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور تاجر اتحار کے گروپ لیڈر ناصر بشیرسلمان نے گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سے اہم ملاقات کی ملاقات میں قصور کی تاجربرادری کو درپیش مسائل اور اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ضلع قصور میں تاجروں کے سب سے بڑے قصورتاجراتحاد کو قصور کی تاجربرادری کی فلاح و بہبود کے لیے روشنی کی ایک کرن قرار دیا اور قصور تاجر اتحاد کے گروپ لیڈر ناصر بشیر سلمان کو کوواڈنیٹر براۓ بزنس اینڈ ٹریڈ افیئرز پنجاب نامزد کیا۔ ناصربشیرسلیمان کو کووآرڈینیٹر براۓ بزنس اینڈ ٹریڈ افیئرز پنجاب نامزد ہونے پر قصور تاجراتحاد کے صدر حاجی عبدالوحید، جنرل سیکرٹری محمدقیصرایوب شیخ، ڈاکٹرمحمدندیم اسلم شیخ، عرفان الہی، چوہدری مشتاق احمدتارا، چوہدری شہزاداحمدکمبوہ، حسیب افضل ذکی سمیت قصور کی تاجربرادری اور شہریوں مبارکبادیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔