قصور کلین اینڈ گرین پروگرام ”نظرانداز”،شہر کی صفائی ستھرائی کرنے والا میونسپل کارپوریشن قصور کے عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے قصور کامین بازار گندگی کے ڈھیر میں بدلنا شروع ہو گیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کلین اینڈ گرین پروگرام ”نظرانداز”،شہر کی صفائی ستھرائی کرنے والا میونسپل کارپوریشن قصور کے عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے قصور کامین بازار گندگی کے ڈھیر میں بدلنا شروع ہو گیا،تاجروں کا ڈپنی کمشنر اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔قصور شہر کے دل تجارتی مرکز نیابازار میں صفائی کا نظام درہم برہم انجمن تاجران کے جنرل سیکٹری اسلام نے میڈیا کو بتایا کہ صفائی کے نام پر رقم بٹورنا اجمل دروغہ اور سینٹری ورکر کا وطیرہ بن گیا ہے پیسے دو کام لو ورنہ انکاری اور ٹال مٹول غنڈہ گردی کرتے ہیں انکا مذید کہنا تھا کئی کئی ہفتے نالوں کی صفائی نہیں ہوتی جب صفائی کرتے ہیں توصبح سے کچرا اور غلاظت نکال کر بازار میں رکھ دیتے ہیں جسکو فوری اٹھایا نہیں جاتاحتٰی کہ دس گیارہ بج جاتے ہیں تاکہ رقم بٹوری جائیجسکی وجہ سے اٹھنے والے تعفن سے راہگیروں اور تاجروں کا اٹھنا بیٹھنا گزرنا محال ہوتاہے جب اجمل دروغہ سے پوچھا گیا تو وہ بدتمیزی بدمعاشی پر اتر آیا اور دھمکیاں دینے لگا شہریوں نے کہا اسوقت شہربھر میں ناقص صفائی اور لاپرواہی کی وجہ سے اومی کرون پھیلنے کا شدید خدشہ ہے نیابازار قصورکے تاجران نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر ادارے کی بدنامی بننے والے کرپٹ افسر، اہلکاروں کو فارغ کرکے ایماندار افسر تعینات کریں تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہوسکے جبکہ متعلقہ دوروغہ نے الزامات کی تریدے کی ہے۔