بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی صوبہ کی طرح راجن پور میں سرگرمیاں شروع۔ ضلع نظامت کے لیے لغاری۔ دریشک سردار وں نے سر جوڑ لیے۔ تحریک انصاف۔ مسلم لیگ ن۔ پی پی اور جماعت اسلامی اور کئی ازاد امیدوار میدان میں اگئے ہیں

راجن پور( ڈسڑکٹ رپوٹرر) بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی صوبہ کی طرح راجن پور میں سرگرمیاں شروع۔ ضلع نظامت کے لیے لغاری۔ دریشک سردار وں نے سر جوڑ لیے۔ تحریک انصاف۔ مسلم لیگ ن۔ پی پی اور جماعت اسلامی اور کئی ازاد امیدوار میدان میں اگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور حکومتی گروپ میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع۔امیدواروں نے پارٹی کی طر ف سے سنگنل ملتے ہی مہم میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح راجن پور میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں جہاں یونین کونسلوں میں کئی نئے چہرے سامنے اگئے ہیں اسی طرح ضلع راجن پور میں حکومتی اتحاد سے ضلع مئیر کے لیے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری۔ سابق ایم پی اے علی رضا دریشک۔ سابق ضلع چیرمین سردار جگن خان دریشک۔ پی پی سے سردار وقاص حیدر گورچانی۔ جماعت اسلامی سے ضلع امیر ڈاکٹر عرفان اللہ ملک ودیگر کے نام سامنے ائے ہیں۔ اسی طرح جام پو رسٹی مئیر کے لیے سابق ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں۔ مسلم لیگ ن سے شیر افگن گورچانی۔ پی پی سے مرزا طارق ضیاء۔ سابق ایم پی اے شازیہ عابد۔کے نام لیے جارہے ہیں۔ مرزا شہزاد ہمایوں نے تین روز کی انتخابی مہم کے دوران متعدد برادریوں کو اپنے گروپ میں شامل کر کے مہم میں تیزی لادی ہے۔ اور سٹی مئیر کی کامیابی کے لیے پر امید نظر ارہیں ان کا دعوی ہے کہ ان شاء اللہ بھاری ووٹوں سے مدمقابل کو شکست سے فاش کروں گا۔