پاکستان فلاح پارٹی کے زیرِاہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 18 فروری2022 بروز جمعہ دن 4 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور کیا جائے گا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پاکستان فلاح پارٹی کے زیرِاہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 18 فروری2022 بروز جمعہ دن 4 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور کیا جائے گا احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی سینئر نائب صدر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ ،صدر لاہور ڈویژن سید طاہر عباس گیلانی ،جنرل سیکر ٹری لاہور ڈویژن ندیم منیر سعیدی ،صدر لاہور حافظ احمد علی سندھیلوی جنرل سیکرٹری لاہور حافظ محمد الیاس مصطفائی صدر حلقہ NA127 شیر افضل اعوان صدر شاہدرہ زون حسن صائم بھٹی صدر حلقہ NA136 شیراز احمد خاں ودیگر کرینگے احتجاجی مظاہرے میں حلقہ NA127 کا قافلہ اپنے قائدین کی قیادت میں ایک بڑی ریلی کی صورت میں شرکت کرے گا