میرپورخاص میں مرغی کے گوشت کی اڑان نہ رک سکی چند روز میں مرغی کے گوشت میں 120 روپے کلو اضافہ ہو گیا، چند روز قبل 240 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت 360 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے


میرپورخاص== تحسین احمد خان=== میرپورخاص میں مرغی کے گوشت کی اڑان نہ رک سکی چند روز میں مرغی کے گوشت میں 120 روپے کلو اضافہ ہو گیا، چند روز قبل 240 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت 360 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے مرغی کے گوشت میں مذید اضافے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پالیسی کے فقدان کے باعث مرغی کے گوشت کی اڑان جاری ہے چند روز قبل 240 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا گوشت 120 روپے فی کلو اضافے کے بعد 360 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اس حوالے سے مرغی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث مرغی کے گوشت میں مذید اضافے کا امکان ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بنائی جانے والی مرغی کے گوشت کی پیداوار اور کھپت کے حوالے سے پالیسی میں فقدان کے باعث مرغی کے گوشت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث غریب آدمی مرغی کا گوشت ان کی پہنچ سے دور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روز مررہ استعمال کی اشیاء کی رسد اور کھپت کے بارے میں مستند پالیسی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو بھی روز مررہ استعمال کی اشیاء میسر آ سکے٭٭