جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد


جیکب آباد(رپورٹ ایم ڈی عمرانی) جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود عید گاہ روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم احسان علی گولو کو ز خمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پسٹل برآمدکرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران 2ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیاجارہا ہے، مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کو پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا جہاں اس کو طبی امداد دی گئی گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔