نامعلوم ملزمان نے راجہ جنگ کے نواح ایسری سنگھ والا کے نزدیک ایک نوجوان سکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔


قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) نامعلوم ملزمان نے راجہ جنگ کے نواح ایسری سنگھ والا کے نزدیک ایک نوجوان سکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول امتیا زرشید گورنمنٹ پرائمری سکول حویلی روڑھی والی تھہ شیخم نے ٹیچر تھااور حویلی عجیب سنگھ کا رہائشی تھا گزشتہ شام وہ کسی دوست کو ملنے کے لیے گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا اگلے روز اس کی نعش ایسری سنگھ والا راجہ جنگ کے نزدیک فصل بانس سے ملی جس کے سرمیں فائر لگا ہوا تھا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔