جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کا نوں کوٹ میں دو بچیوں سے زیادتی اور تذلیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى
جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کا نوں کوٹ میں دو بچیوں سے زیادتی اور تذلیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع جیکب آبا دکی جانب سے نو ں کوٹ میں دو بچیوں سے زیادتی اور تذلیل کے واقع کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ضلع صدر سعید بروہی، عبدالسمیع سومرو،معشوق مندرانی،سلیم بروہی،نظیر لاشاری،عمران ابڑو،حیدری کیہر،نثار ٹانوری کی قیاد ت میں نکالی گئی،جس میں کارکنا ن نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی،اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوں کوٹ میں بچیوں سے زیادتی کرنے والے بھیڑیوں کو گرفتار کیا جائے ایسے صفاک درندے رعایت کے قابل نہیں،نوابشاہ میں میٖڈیکل کی طالبہ پروین رند سے بھی انصاف کیا جائے یونیورسٹی کے بدمست عملے کو لغام دی جائے۔