ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور قبائلی تنازعات کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور قبائلی تنازعات کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں زاہد حسین رند،حضور بخش مغیری،بخشن لہر،اسد مغل،خالد برڑو،عباس سومرو،وديگر شامل تھے ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دفتر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں،شہر میں پولیس نفری سیکیورٹی کے لئے بڑھائی ہے عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عرصے سے ایک ہی جگہ مقرر پولیس افسران اور اہلکاروں کو تبدیل کیا جارہا ہے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پولیس کا مورال بلند ہو،قبائلی تنازعات کے حل کے لئے فریقین کو پابند کیا ہے تاکہ دوبارہ تنازعہ نہ ہو اور جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس نفری کو الرٹ کیاہے اور خود بہ معائنہ کرتا رہتا ہوں،عوامی شکایات کا ازالہ کرنا میری ترجیح میں شامل ہے۔