محکمہ صحت ہزاروں روپے لیکر کرونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹریاں کرنے والے با اثر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام، عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر قصور ودیگر اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ،

قصور (میاں خلیل صدیق آراٸیں سے) محکمہ صحت ہزاروں روپے لیکر کرونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹریاں کرنے والے با اثر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام، عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر قصور ودیگر اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ، ڈاکٹر شہروز کا میڈیا کو موقف دینے سے انکار۔ ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کے انچارج ڈاکٹر شہروز نے کرونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹریاں کرکے لاکھوں روپے کما لئے، ڈاکٹر شہروز اور ان کی ٹیم نے پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر قصورکی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے بوگس انٹریاں کرکے ٹارگٹ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے بھی کما لئے، ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر میں کرونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹریاں کرکے فی انٹری ایک ہزار روپے سے لیکر پانچ ہزار روپے تک وصول کئے جاتے رہے، 22اگست2021کووفات پانے والے محمد شہباز اور چھ جون 2021کو وفات پانے والی ارشاد بی بی کی ماڈل رورل ہیلتھ میں 19ستمبر2021کو بوگس انٹری کی گئی، واضع ثبوت ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ انتہائی با اثر ڈاکٹر شہروز اور بوگس انٹریوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر، عوامی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر انتہائی با اثر ہے یا ضلعی انتظامیہ اس کی کرپشن میں برابر کی حصہ دار ہے جس کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، عوامی حلقوں نے کرپٹ اور نا اہل انچارج ڈاکٹر شہروز اور بوگس انٹریوں میں ملوث ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے، جب اس سلسلہ میں انچارج ڈاکٹر شہروز کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں میڈیا سے کسی قسم کی بات نہیں کرنا چاہتا۔