لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات فورتھ ایڈیشنل سیشن جج و رٹرننگ افسر حفیظ الرحمان کی نگرانی میں ہوئے جس میں 771 مرد و خواتین وکلائے ووٹر نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا،

رپورٹ محمد عاشق پٹھان

==================

لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات فورتھ ایڈیشنل سیشن جج و رٹرننگ افسر حفیظ الرحمان کی نگرانی میں ہوئے جس میں 771 مرد و خواتین وکلائے ووٹر نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، جاری کردہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پینل پیپلز لائرس فورم اینڈ فرینڈس کے صدارتی امیدوار ایڈووکیٹ صفدر علی غوری نے 397 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ جنرل سیکریٹری کے امیدوار ایڈووکیٹ امان اللہ لوہر، جوائنٹ سیکریٹری ایڈووکیٹ عبدالستار ہلیو نے کامیابی حاصل کی جبکہ لائبریری کے عہدے پر آزاد امیدوار ایڈووکیٹ امتیاز علی جتوئی اور خزانچی کے لیے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ عبدالجبار شیخ نے کامیابی حاصل کی، انتخابات میں ممبر منیجنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ وکلائے ایاز حسین کھچی، فہد اقبال چانڈیو، محمد قاسم کناسرو اور ایڈووکیٹ مظہر علی ودو سمیت دیگر نے کامیابی حاصل کی، نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کو ان کے حمایت وکلائے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہناکر انہیں مبارکباد دی جہاں وکلائے نے ڈھول کر تھاپ پر رقص کرکے مٹھائیں بھی تقسیم کیں، دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام میں نومنتخب صدر صفدر علی غوری اور جنرل سیکریٹری امان اللہ لوہر، کامران احمد گورڑ اور عبدالستار ہلیو سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی دیتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کی لاڑکانہ بار کے الیکشن کے لئے کامیاب حکمت عملی کو سراہا، اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا یا کہ لاڑکانہ بار ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کا ایک اہم مورچہ ثابت ہوا ہے، لاڑکانہ بار کے وکلاء کی جمہوریت اور دستور کی بالادستی کے لیئے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، یقین ہے، لاڑکانہ کی وکلاء برادری 27 فروری کو لانگ مارچ کی پہلی صفوں میں شامل ہوگی، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت جمہوریت اور آئین پر مسلسل حملے کر رہی ہے، پاکستان کے لیئے ضروری ہے ان حملوں کو ناکام بنایا جائے، دوسری جانب پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے انتخابات میں پیپلز لائرز فورم کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کے پیپلز لائرز فورم کے کامیاب امیدوار بار اور بینچ کے درمیان بھتر کوآرڈینیشن سے انصاف کی فراہمی میں بھتر کردار ادا کرینگے۔