جیکب آباد میں گھر سے ملنے والی لاش کے قتل کا مقدمہ درج،مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں زمینی تنازعہ پر دو نامزد ملزمان سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ درج


جیکب آباد: رپورٹ ايم ڈى عمرانى

================

جیکب آباد میں گھر سے ملنے والی لاش کے قتل کا مقدمہ درج،مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں زمینی تنازعہ پر دو نامزد ملزمان سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانہ کی حدود ڈرکھن محلہ میں گھر سے سیف اللہ کھوسو کی ملنے والی لاش کا مقدمہ مقتول کے بیٹے نعمت اللہ کھوسو کی مدعیت میں بلوچستان کے رہائشی رسول بخش ولد عبدالخالد کھوسو اور جیکب آباد کے بولان محلہ کے راشد علی ولد احمد علی کھوسو سمیت تین نامعلوم ملزمان کے خلا ف درج کیا گیا ہے رابطے پر ایس ایچ او ائیر پورٹ یا رمحمد لاشاری نے بتایا کہ قتل کا سبب دیرینہ زمینی تنازع ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔