جیکب آباد میں معذورں کو ڈی سی ہاؤ س کے سامنے احتجاج،حقوق دو کے نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں معذوروں کا حقوق نہ ملنے کے خلاف ڈی سی ہاؤس کے سامنے سخت احتجاج کیا اور حقوق دو کے نعرے لگائے

جیکب آباد: رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔

========================

جیکب آباد میں معذورں کو ڈی سی ہاؤ س کے سامنے احتجاج،حقوق دو کے نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں معذوروں کا حقوق نہ ملنے کے خلاف ڈی سی ہاؤس کے سامنے سخت احتجاج کیا اور حقوق دو کے نعرے لگائے احتجاج میں بی این پی کے جنرل سیکریٹری حسین جان بروہی محمد عاصم سعید احمد شوکت احمد اوردیگر کی قیادت نے شرکت کی اس موقع پرمظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور بھی معاشرے کا حصہ ہیں انہیں نظر انداز کرنے کے بجائے انکو حقوق دئے جائیں ہمارے حقوق ہمارے کو واپس کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سمات سے محروم افراد کا سینٹر بحال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جو ماہوار وظیفہ ملتا تھا اب نہیں ملتاسینٹر دوبارہ بحال کرکے ہمیں معاوضہ بھی دیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا معذوروں نے فاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو صوبائی مشیر میر اعجاز حسین جکھرانی ڈی سی جیکب آباداور دیگر سے اپیل کی کہ جیکب آباد میں معذوروں کا سینٹر سینٹر بحال کرکے ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔ کھاد کی زخیرہ اندوزی کے سبب فصل متاثر ہورہے ہیں من پسندوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد مل رہی ہے لیکن غریب ہاریوں کی کوئی سننے والا نہیں:جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی آبادگاروں سے ملاقات بعد صحافیوں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا یے کہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور زخیرہ اندوزی کے سبب کہاد کے بحران سے فصل کی سیزن متاثر ہورہی ہے جبکہ من پسندوں کو کھاد سرکاری ریٹ پر مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنما نے آبآدگاروں اور ہاریوں چاکر خان، زیب بروہیی اور فتح محمد کھوسو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، انہوں نے مزید کیا کہ متوسط اور غریب ہاریوں کو کھا نہ ملنے کے سبب انکے فصل تباہ ہو رہے ہیں جس کے سبب وہ سخت ہریشان ہیں انہوں نے کیا کہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھاد حکومتی ریٹ پر فراہم کرکے آبادگاروں کی پریشانی دور کی جائے ورنہ آباد گاروں کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔