قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ کے لاڑکانہ کیمپس میں کیا ہو رہا ہے ؟ ڈھائی سو کروڑ روپے سے بڑا منصوبہ کس حال میں ہے ؟ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ خزانہ کے افسران نے کیا اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ؟

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ ایک بڑی اہمیت کی حامل یونیورسٹی ہے اس یونیورسٹی کا لاڑکانہ کیمپس ایک بڑا شاندار منصوبہ ہے جس کی منظوری صوبائی حکومت دے چکی ہے اور ہر سال بجٹ میں اس کے لیے خطیر رقم بھی مختص کی جاتی ہے یہ تقریبا ڈھائی سو کروڑ روپے سے بڑا منصوبہ ہے بجٹ کے تخمینے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنی اہمیت کا حامل کیمپس بن رہا ہے اس کی تکمیل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے اور یہ اتنا بڑا منصوبہ کس حال میں ہے آنے والے دنوں میں جیوے پاکستان اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ آپ کے سامنے پیش کرے گا

جس میں اس منصوبے کے بنیادی خیال سے لے کر اب تک وہاں پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا احاطہ کیا جائے گا متعلقہ شخصیات اور مقامی لوگوں سے ان کے تاثرات آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور اس منصوبے کے اغراض و مقاصد سے لے

کر اس کے فوائد پر بات کی جائے گی اور اس کے ثمرات عوام تک کب پہنچیں گے اس کا جائزہ لیا جائے گا ۔