ضلع سجاول میں کوروناویکسینشن کو سترفیصد تک بڑھانے کے لئے اقدامات سخت کردئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنرسجاول عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر اے سی شاہبندر بشیراحمد جاگیرانی نے چوہڑجمالی میں کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے شہرکا دورہ کیا

سجاول:ضلع سجاول میں کوروناویکسینشن کو سترفیصد تک بڑھانے کے لئے اقدامات سخت کردئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنرسجاول عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر اے سی شاہبندر بشیراحمد جاگیرانی نے چوہڑجمالی میں کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے شہرکا دورہ کیا، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر ماشاء اللہ شادی ہال کو سیل کردیاگیا، جبکہ دیگر علاقوں میں ایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسینیشن بڑھانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ، حیدرآباد ڈویزن میں ضلع سجاول میں کم ویکسینیشن ہونے پر محکمہ صحت کو فوری طورپر ویکسینشن بڑھاکر سترفیصد تک کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں ، جن پر عمل درآمد جاری ہے ۔