6دنیا و أخرت میں اللہ کی مدد ونصرت مومن کا سب سے بڑا اثاثہ ہے زندگی کا اصل مقصد مرنے کے بعد ھمیشہ والی آخرت زندگی کی تیاری ہے۔ توحید و رسالت ور آخرت میں جوابدہی پر پختہ ایمان ہی عمل صالح کی بنیاد بن سکتا ہے. مومنانہ اوصاف اپنے اندر پیدا کئے بغیر قرب الہی کاحصول ناممکن ہے رحمت خداوندی سے مومن آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
6دنیا و أخرت میں اللہ کی مدد ونصرت مومن کا سب سے بڑا اثاثہ ہے زندگی کا اصل مقصد مرنے کے بعد ھمیشہ والی آخرت زندگی کی تیاری ہے۔ توحید و رسالت ور آخرت میں جوابدہی پر پختہ ایمان ہی عمل صالح کی بنیاد بن سکتا ہے. مومنانہ اوصاف اپنے اندر پیدا کئے بغیر قرب الہی کاحصول ناممکن ہے رحمت خداوندی سے مومن آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی سندھ کیڈپٹی جنرل سیکریٹری و معروف عالم دین مولانا عبدالقدوس احمدانی نے مرحوم عبدالرحیم گودھرا والے کی رہائشگاھ پر منعقدہ تعزیتی تقریب میں درس قرآن دیتے ہوئیکیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نورالہی مغل سمیت عزیز اقارب و کارکنان جماعت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مولاناعبدالقدوس احمدانی نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ نیک اور صالح اولاد اللہ رب العزت کا بہترین عطیہ ہے اور بہترین اولاد وہ ہے جو والدین کیلئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بن بنے۔فرائض کی پابندی وکبائر سے اجتناب اور اپنی صلاحیتوں کو اللہ کے دین کی سربلندی اور غلبے کیلئے لگانا مرحوم والدین کے لئے بہترین صدقہ جاریہ ہے٭٭