سیکریٹری بورڈز و جامعات محمد مرید راہموں سےپروفیسرشاہد رسول کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر شاہد رسول اور ڈین برائے میڈیسن پروفیسر مسرور احمد نے نئے سیکریٹری بورڈز وجامعات محمد مرید راہموں سے ملاقات کر کے عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر سیکریٹری بورڈز وجامعات کوجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پرانہیں حل کرنے کی درخواست بھی کی جس پر سیکریٹری بورڈز و جامعات محمد مرید راہموں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

==========================

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال پروفیسر شاہد رسول اور ڈین برائے میڈیسن پروفیسر مسرور احمد نے نئے سیکریٹری یونیورسٹیز اور بورڈز محمد مرید راہموں سے ملاقات کر کے انہیں اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جے پی ایم سی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست بھی کی۔

===============================
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایت پر آئی بی سی سی نے امتحانی اصلاحات کے حوالے سے سندھ اسمبلی بلڈنگ کراچی میں اجلاس منعقد کیاجس کی صدارت صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اور بورڈزاسماعیل راہو نے کی،اجلاس میں سیکریٹری آئی بی سی سی غلام علی ملاح ،فیڈرل بورڈ، پشاور بورڈ، سندھ کے تمام بورڈز اور پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹکم (SLO) پر مبنی امتحان متعارف کروا کر امتحان اور اسیسمنٹ پیٹرن کو روٹ لرننگ سے تصوراتی لرننگ کی طرف منتقل کیا جا سکتا ہے،اجلاس میں امتحانات میں شفافیت کو مزید بہتر کرنے، نصاب پر مبنی امتحانات، امتحانی عملے کی استعداد کار بڑھانے ، نقل کی روک تھام یقینی بنانے ، امتحانی سینٹرز میں سیکورٹی سسٹم کی بہتری ، ای مارکنگ اور تمام تر بورڈز میں تحقیقی مراکز کے قیام پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اور بورڈز کی ہدایت پر 3 ممبران پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کری گی،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری جامعات و بورڈ محمد مدثر ، چیئرمین کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ سعید الدین اور چیئرمین نواب شاہ بورڈ محمد فاروق شامل ہیں۔