شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان عبدالصمد بھٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ حالیہ پراجیکٹ کے سلسلے میں کی گئی بھرتیوں میں قواعد اور ضوابط کو نظرانداز کیا گیا جو بیان سراسر بدنیتی پر مبنی ہے

لاڑکانہ عاشق پٹھان —— شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان عبدالصمد بھٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ حالیہ پراجیکٹ کے سلسلے میں کی گئی بھرتیوں میں قواعد اور ضوابط کو نظرانداز کیا گیا جو بیان سراسر بدنیتی پر مبنی ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ ملازمیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے پرانیجٹ کے سلسلے میں مخصوص وقت اور مقررہ تنخواہ پر دی گئی ہیں اس حوالے سے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ یونیورسٹی نے سپریم ادارے سینڈیکٹ کو اس سلسلے میں بے خبر رکھا ہے، سب سے پہلے اس حوالے سے سینڈیکیٹ سے رجوع کیا گیا جہاں سینڈیکیٹ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا کہ پراجیکٹ کی ملازمتوں کے حوالے سے سینڈیکیٹ کی منظوری لازمی نہیں اس سلسلے میں پاکستان پلاننگ کمیشن کے اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے اس ضمن میں پاکستان پلاننگ کمیشن کے واضع کردہ قواعد و ضوابط موجود ہیں اور یہ تاثر دینا کہ یونیورسٹی نے قواعد اور ضوابط کی پاسداری نہیں کی جو سراسر بدنیتی پر مشتمل ہے ایسے عناصر یہ تاثر پیدا کرکے ادارے کی ناموس کو نقصان پہچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔