ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کی جانب سے متعین کردہ” پائیدارترقی کے سترہ اہداف کے حصول” کے سلسلے میں پاکستان میں صحت و تعلیم آبادی اور خوشحالی کے شعبوں میں پیش قدمی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سےخطاب

پیپلز پارٹی نے تعلیم ، صحت سمیت تمام شعبوں میں کاکردگی دکھائی، سعید غنی

کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا، سعید غنی

کراچی() صوبائی وزیر برائے محنت ، اطلاعا ت اور افرادی قوت نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں جس طرح عوام کی خدمت سندھ حکومت کر رہی ہے اگر باقی تین صوبوں کی حکومتیں ایسا کوئی کام بتادیں کہ ہمارے یہاں گردےاور جگر کی پیوندکاری سے لے کر دل کے امراض کا علاج اور صحت کی دیگر سہولتیں عام آدمی کو بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، ایسا باقی تینوں صوبوں میں کہیں بھی نہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی ، این آئی سی وی ڈی اورایس آئی یوٹی جیسے ادارے سندھ حکومت کی معاونت سے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، ان خدمات کی بنیاد پر یقین سے کہ سکتے ہیں کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی سے ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کی جانب سے متعین کردہ” پائیدارترقی کے سترہ اہداف کے حصول” کے سلسلے میں پاکستان میں صحت و تعلیم آبادی اور خوشحالی کے شعبوں میں پیش قدمی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بحیثیت ِ مہمانِ خصوصی خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارےیونی سیف کی سندھ میں نمائندہ کلارا دوبے،انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے صدر پروفیسر اختر حسین برطانیہ کے پروفیسر ایاین فلپ ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی سمیت دیگر ماہرین نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر سعید غنی نےکہا کہ اقوامِ متحدہ نے 2015 میں 2030 تک کے لئے دنیا میں پائیدار ترقی کے سترہ اہداف متعین کئے تھے،پاکستان سمیت دنیا میں بیشتر ممالک ایسے ہیں جہاں ان سترہ اہداف کا حصول ممکن نہیں ہوسکا ہے مگر سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کاکردگی اطمینان بخش ہے اور باقی صوبوں سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 47 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی عالمگیر وباء میں خود سندھ حکومت نے جی جان سے محنت کی، ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا یہ وژن تھا کہ الیکشن چاہے ہار جائیں لیکن صوبے کے عام کی صحت اور زندگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ صحت و تعلیم سمیت سماجی تحفظ کے ہر شعوبے میں تمام مزدوروں کے لئے ” بے نظیر مزدور کارڈ”لا رہی ہے جس کےتحت تمام سہولتیں حاصل ہونگی، انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کی چھتری تلے ڈومیسٹک، انڈسٹریل، خود انحصار ملازمین سمیت سب کو لایا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کے پی کے ، پنجاب،اور سندھ سے تحریکِ انصاف کاصفایا ہوچکا ہے، سندھ میں ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں، یہاں بھی تحریک ِانصاف کی حقیقت کھل جائے گی کیونکہ پچھلے جتنے بھی ضمنی اور کنٹونمنٹ الیکشن ہوئے ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی نمایاں رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کو شکست ہوتی رہی ہے، اس سے لوگوں کے رجحان کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم واویلا مچا کر انتخابات سے فرار چاہتے ہیں تاکہ ان کا بھرم قائم رہ سکے۔ ہماری حکومت کی خواہش ہے کی زیادہ پیسے لوگوں کی صحت پر خرچ کئے جائیں، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہڑتال نہیں کرنی چاہیئے۔ یونی سیف کی سندھ میں نمائندہ کلارا دوبے نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کووڈ19 تباہ کاریوں کے بعد کانفرنس کی تھیم “صحت، تعلیم اور خوشحالی کی جانب پیش قدمی”کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ اقوامِ متحدہ نے 2030 تک اہداف کے حصول کا جو ایجنڈا متعین کیا تھا کووڈ19 نے ہماری اہداف کے حصول کے لئے ہماری مثبت سمت میں کی گئی کوششوں کو منفی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعین کردہ اہداف کا حصول بچوں کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ممکن نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہونی سیف دنیا کو درپیش چیلینجز اور مسائل کا حل تحقیق و ایجادات کے ذریعے تلاش کرتا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر صوبائی وزیرنے مقررین اور کانفرنس کے منتظمین کو شیلڈزدیں۔ اس موقع پر پروفیسر محمد سعید قریشی اور صوبائی وزیر سعید غنی نے بہترین کانفرنس منعقد کرنے پر وفیسر کاشف شفیق و دیگر کو مبارکبادی۔


Caption for PHOTO

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کی جانب سے متعین کردہ” پائیدارترقی کے سترہ اہداف کے حصول” کے سلسلے میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے صوبائی وزیر سعید غنی اور وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی شرکاء سے خطاب کر رہےہیں