سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کاچوتھا کانووکیشن ہوا۔ جس میں 528 طلبہ و طالبات میں َاسناد تقسیم کی گئیں. ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 283 طلبہ و 245 طالبات شامل

مور خہ22دسمبر 2021

کراچی 22 دسمبر ۔سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کاچوتھا کانووکیشن ہوا۔ جس میں 528 طلبہ و طالبات میں َاسناد تقسیم کی گئیں. ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں 283 طلبہ و 245 طالبات شامل ہیں۔جلسہ تقسیم اسناد میں 9 میں سے 8گولڈ میڈلز اور8 سلور میڈلز اپنے نام کیے. اس موقع پر یونیورسٹیز اور بورڈز کے وزیر اور ایس ایم آئی یو کے پرو چانسلر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف طلباءبلکہ والدین کے لیے بھی فخر کا دن ہے۔ آج آپ کا ایک سنگ میل مکمل ہو گیا ہے لیکن دوسرا آج سے شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی ڈگری مکمل کر لی ہے اور اب پیشہ ورانہ تجربہ اور کیریئر آج سے شروع ہو گا, ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ ایس ایم آئی یو 137 سال کی وراثت رکھتا ہے جس نے سیاسی رہنما،ماہرتعلیم، کھیلوں اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات پیدا کی ہیں۔ ہم نے آج سے 9 برس قبل بحیثیت جامعہ اپنا سفر شروع کیا۔اس وقت ہمارے پاس پانچ پروگرامزتھے 129 طلباءاور تقریباً 150 فیکلٹی اور عملہ شامل تھا اور آج ہمارے پاس4000 طالبعلم ہیں جن میں 87 فیکلٹی ممبران ہیں جن میں 40% پی ایچ ڈی اساتذہ ہیں جبکہ اس کے ساتھ سولہ پروگرامز میں تعلیم دی جارہی ہے۔ سٹی کیمپس میں ان سہولیات کے علاوہ ایجوکیشن سٹی ملیر میں بھی 100 ایکڑ اراضی پر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے پاس آو ¿ٹ ہونے والے طلباءکو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں داخل ہونے پر اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1441۔۔۔آئی ایس