لڑکی سے بدتمیزی: عاطف اسلم کنسرٹ سے چلے گئے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم لڑکی سے بدتمیزی کے واقعے پر احتجاجاً کنسرٹ ادھورا ‏چھوڑ کر چلے گئے۔

اسلام آباد میں ہونے والے کنسرٹ میں یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیج پر موجود ‏عاطف اسلم کی سریلی آواز میں شرکاء خوب محظوظ ہو رہے تھے۔

اسلام آباد میں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں لڑکی سے بدتمیزی۔ گلوکار عاطف اسلم احتجاجاکنسرٹ ‏ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ ‏


عاطف اسلم نے گانے کے دوران دیکھا لڑکی ہجوم میں پھنس گئی ہے جس پر گلوکار نے ہجوم کو ‏ایک طرف ہونے کے اشارے کیے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

انتظامیہ نے لڑکی کو اسٹیج تک پہنچنے میں مدد کی اور عاطف اسلم نے لڑکی کو دلاسا دیتے ‏ہوئے واقعے پر احتجاجاً کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا۔

پروگرام کے منتظمین نے شرکاء سے بارہا اپیل کی کہ وہ فیملیز کا خیال رکھیں اور خوشگوار انداز ‏میں کنسرٹ کو انجوائے کریں۔

https://urdu.arynews.tv/insulting-the-girl-atif-aslam-left-the-concert/