کراچی کے پانچ اضلاع میں معمول کے مطابق صفائی کاکام جاری ہے

Dated: 01-12-21
کراچی کے پانچ اضلاع میں معمول کے مطابق صفائی کاکام جاری ہے
ملازمین کے تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے۔۔ ایم ڈی زبیر احمد چنہ

کراچی۔۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر انتظام صفائی ستھرائی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے ضلع جنوبی، شرقی، ملیر، کیماڑی، اور غربی میں عملہ علاقوں سے کچرااٹھانے اورلینڈ فل سائیٹ منتقل کرنے کے امور انجام دے رہا ہے۔جبکہ ضلع کورنگی اور وسطی میں متعلقہ ڈی ایم سی کے ساتھ کوآرڈینیشن سے کچرا جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مینیول سوئیپنگ،مکینیکل سوئپنگ، اور علاقوں سے کچرا اٹھانے کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیراحمد چنہ نے کہا ہے کہ سینیٹری ورکرز کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے اس سلسلے میں سینٹری ورکرز، ہیلپرزاور ڈرائیورزکی تنخواہیں سرکاری مختص کردہ اجرت کے مطابق کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا چکے ہیں اور چائنیز کمپنیز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنائیں گے جبکہ ملازمین کے دیگر مسائل اور انکے بنیادی حق کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ملازمین کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ملازمین شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں وہ سخت محنت، سردی، گرمی میں سڑکوں پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اورہر ادارے کی ترقی میں ملازمین کا کردار اہم ہوتاہے اس لئے ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا ہمارااولین فرض ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی