واپڈا کے ڈیفالٹر کا میٹر کاٹنے پر غنڈا عناصر کا واپڈا ٹیم پر حملہ، سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین کو مارنا شروع کر دیا، موبائل توڑ دیا، اور میٹر بجلی بھی چھین لیا، مقدمہ درج۔

قصور (بیورو رپورٹ)واپڈا کے ڈیفالٹر کا میٹر کاٹنے پر غنڈا عناصر کا واپڈا ٹیم پر حملہ، سرکاری کام میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین کو مارنا شروع کر دیا، موبائل توڑ دیا، اور میٹر بجلی بھی چھین لیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد ثاقب منظور نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ واپڈا ملازمین رشید خاں، شاہد جٹ نے واپڈا کے دو لاکھ34ہزار کے ڈیفالٹر محلہ باغیچی کے رہائشی اللہ دتہ کا میٹر کاٹنے پر اشتیاق، امتیاز المروف گول گپے والا نے آکر ملازمین کا گریبان پکڑ کر تھپڑ مارنے شروع کر دئیے، پکڑے پھاڑ دئیے، غلیظ گالیاں دیتے ہوئے میٹر بجلی چھین لیا، شاہد جٹ کا موبائل بھی توڑ دیا، اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ایس ڈی او سب ڈویژن ثاقب منظور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔