جیکب آباد میں سماجی رہنما حاجى شير محمد مغيرى کے تعاون سے 8 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گٸی ہر ایک جوڑے کو سوا دو لاکھ جہیز بھی دیا گیا۔

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی —-جیکب آباد میں سماجی رہنما حاجى شير محمد مغيرى کے تعاون سے 8 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گٸی ہر ایک جوڑے کو سوا دو لاکھ جہیز بھی دیا گیا۔
تفصيلات کے مطابق

جیکب آباد میں ہندو برادری کی تنظیم ہری کرشنا ویلفیئر کی جانب سے سماجی رہنما حاجى شير محمد مغيرى کی مدد سے پٸنچائتی ہال میں 8 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی، اجتماعی شادی کی دعوت میں 500 سے زائد شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر فی جوڑے کو سوا دو لاکھ کا جہیز دیا گیا، تقریب کے مہمان خاص سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کا کہنا تھا کہ غريبون کی مدد کرنا عین عبادت ہے اور یہ عبادت زندگی بھر کرتا رہوں گا، اس موقع پر ہری کرشنا ویلفیئر کے امیت کمار چابڑیا اور ونود کمار نے کہا کہ ہماری تنظیم اس سے قبل بھی 39 اجتماعی شادیاں کراچکی ہے اور آج 8 مزید جوڑوں کو شادی کرائی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ فی جوڑے کو سوا دو لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا ہے تقریب میں 500 سے زائد لوگوں نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جہیز ایک ناسور بن چکا ہے جس کو ہم ختم تو نہیں کرسکتے لیکن اس

کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جہیز کی وجہ سے کئی جوان بیٹیاں گھروں میں بیٹھی ہیں اس لیے ہماری کوشش ہے کہ

ان غریب لڑکیوں کی مدد کی جائے اور اس کام میں مدد کرنے پر ہم حاجی شیر محمد کے شکر گذار ہیں جو کہ سب کی مدد کررہے ہیں۔