سول ہسپتال کراچی مالی سال 22-2021 سیکیورٹی سروسز ٹینڈر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف سیپرا نے تفصیلات طلب کرلی

سول ہسپتال کراچی مالی سال 22-2021 سیکیورٹی سروسز ٹینڈر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف سیپرا نے تفصیلات طلب کرلی

محکمہ صحت کے ریٹائرڈ افسر کےمنظورِ نظر سرطان کے ماہرِ امراض ڈاکٹر نُور محمد سومرو خلافِ اعلیٰ عدالتی احکامات ایم ایس سول ہسپتال پر نجی سیکورٹی ایجنسی نے الزامات عائد کردیئے ۔

سیپرا پیپرا قواعد کے برعکس ایم ایس سول ہسپتال کراچی نے ٹھیکہ دوسری کمپنی کو دیا ، نجی سیکیورٹی کمپنی کا دعویٰ ۔

عمران پیرزادہ

سرطان کے ماہرِ امراض پروفیسر ڈاکٹر نُور محمد سومرو خلافِ اعلیٰ عدالتی احکامات ایم ایس سول ہسپتال کراچی کی منظورِ نظر پر خاص مہربانیاں رواں مالی سال میں ہونے والے 22 -2021 کہ سیکیورٹی سروسز ٹینڈر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ۔ روز نامہ آغاز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 22-2021 میں ہونے والے سیکیورٹی سروسز ٹینڈر میں منظورِ نظر کمپنی کو مبینہ طور پر نوازا گیا سب سے زیادہ بولی دینے والی نجی سیکیورٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا۔ جو کے خلافِ قانون اور سیپرا پپرا قوانین کو روندتے ہوئے سول ہسپتال کی خریداری کمیٹی کے ہمراہ کرپشن کا بازار گرم کیا گیا زرائع کےمطابق کم بولی دینے والی نجی سیکیورٹی سروسز کمپنی کی جانب سے سیپرا کو لکھے گئے شکایتی خط کے مطابق ٹھیکہ ایک ایسی کمپنی کو دیا گیا ہے جس کی بولی تکنیکی طور پر سب سے زیادہ ہے اور سپیرا قواعد پر پورا نہیں اترتی اس لئے بولی میں بدنیتی ظاہر ہو رہی ہے جس کے باعث مذکورہ ٹینڈر کو دوبارہ کیا جاۓ ۔ جبکہ سپیرا کی جانب سے 2021-11-11 کو جاری ہونے والے خط نے نُور محمد سومرو ایم ایس سول ہسپتال کی بدعنوانیوں کے مترادف ہے ۔ اس ضمن میں جب سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی طرح کی تفصیل طلب کی نمائندہ روز نامہ آغاز کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد سیکریٹری صحت ذوالفقار علی شاہ سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسو نہیں کیا نہ ہی میسیج کا جواب دیا ۔ جبکہ ایم ایس سول ہسپتال نُور محمد سومرو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹینڈر ہم نے سب سے کم بولی والی کمپنی کو دیا ہے جب نمائندہ آغاز نے استفسار کیا کے جس کمپنی کو آپ نے ٹھیکہ ایوارڈ کیا ہے اُس کمپنی کے ریٹ سب سے زیادہ ہیں تو انہوں نے بتایا کہ کم بولی والی کمپنی نے ہم سے کسی کسم کا رابطہ نہیں کیا تاہم سیپرا رولز کے تحت ٹائم بارڈ ہو جانے کی صورت میں دوسری زیادہ بولی والی کمپنی کو ٹھیکہ ایوارڈ کردیا گیا تاہم نمائندہ آغاز نے مزید نجی سیکیورٹی سروسز کمپنی سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کے سول ہسپتال کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں پھر ٹائم بارڈ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا باقی خالصتاً ہماری سیکیورٹی کمپنی ٹیکنیکل اور فائنانشیل بڈ میں سیپرا قوانین کے مطابق ہمارا پہلا حق ہے مزید ہماری انتظامیہ عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے