جے پی ایم سی، بی ایس این جینرک میں داخلہ ٹیسٹ ،100 نشستوں کیلئے 500 امیدوار

پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کا دورہ، انتظامات کاجائزہ لیا،کامیاب امیدواروں کو ماہانہ تقریباً16 ہزار روپے وظیفہ ملے گا

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےتحت بی ایس این جینرک میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیاجس میں100 نشستوں کیلئے 500 امیدواروں نے شرکت کی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول نےامتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیا،کامیاب امیدواروں کو ماہانہ تقریباً16 ہزار وظیفہ ملے گا۔ ہفتے کو جے پی ایم سی کے اسکول آف نرسنگ کے تحت بی ایس این جینرک کی 100 اسٹی پینڈری(وظیفوں پر مبنی) نشستوں پرداخلے کیلئےٹیسٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں500 امیدواروں نے شرکت کی، اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹر شاہد رسول نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ، امیدواروں کو ملنےوالی سہولتوں پر اطمینان کااظہار کیا اور کہاکہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبےمیں اہم کردار رکھتا ہے، امید ہے کامیاب ہونیوالے امیدوار اس شعبے کو اور ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔واضح رہے کہ 100 نشستوں پر داخلہ حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات کو ماہانہ تقریباً 16 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل ایم سی کیوز میں 30 سوالات بائیولوجی، 30 کیمسٹری،30 فزکس اور 10 انگریزی سے پوچھے گئے تھے، ایم سی کیوز میں منفی مارکننگ نہیں کی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کاانعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر نوشین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ فاروق احمد کی زیر نگرانی کیا گیا۔

============================

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں بی ایس این جینرک کےداخلہ ٹیسٹ کے موقع پر جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر اور جے پی ایم سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول امتحانی مراکز کا دورہ کر رہے ہیں