لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن نے آرتھوپیڈک وارڈ،ِ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں سیمینار ہال کا افتتاح کیا۔


لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن نے آرتھوپیڈک وارڈ،ِ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد میں سیمینار ہال کا افتتاح کیا۔
اس ہال کو لمس کے سابق پروفیسر آف آرتھوپیڈک ڈاکٹر خلیق احمد صدیقی کی آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر خلیق احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر مظفر علی شالخ، ڈین میڈیسن اینڈ الائیڈ، پروفیسر ڈاکٹر فیروز علی کلہور ڈین فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، لمس، ڈاکٹر مبشر کولاچی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،لیاقت یونیورسٹی ہسپتال، پروفیسر اسد اللہ مخدوم، چیئر مین ڈپارٹمنٹ آف اورتھوپ لمس، پروفیسر فہیم احمد میمن، آرتھوپیڈک کے پروفیسر، لمس، پروفیسر عباس میمن، ڈاکٹر رئیس پرویز، جناب عبدالستار جتوئی، بھی موجود تھے۔