سموگ کے حوالے سے سکولزبند کرنے کی تجاویز مسترد،تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ کاشف مرزا

‏ٹکرز۔پریس ریلیز
سموگ کے حوالے سے سکولزبند کرنے کی تجاویز مسترد،تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ کاشف مرزا

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سموگ کے حوالے سے سکولزبند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں: کاشف مرزا
صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

طلبا کاتعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن نہ ہے۔کاشف مرزا

پرائیویٹ سکولز اسموگُ کے تدارک اور قابو پانے کےلیے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں اوقات کار پہلے ہی تبدیل کردئیے ہیں۔کاشف مرزا

حکومت سکولز بند کرنے کی بجائے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سموگ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔

ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر بگڑنے پر سکولز کو بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اور اوقات کار محدود کرنےکی تجاویز دی گئیں ہیں۔

آوٹ ڈوراسمبلی اورتمام ترسپورٹس سرگرمیاں 4ہفتوں کے لیےختم کردی ہیں۔ کاشف مرزا

تجاویزمیں مطالبہ کیا کہ حکومت دھویں دار انڈسٹری اور یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائے۔کاشف مرزا

کٹائی کے بعد فصلوں کو آگ لگانے کا عمل فوری بند کیا جائے۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کی جائے۔ کاشف مرزا

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے مضافات میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کردیئے جائیں۔ کاشف مرزا

سموگ بڑھنے کی بڑی وجہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف ،مؤثر اقدامات جائیں۔

دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کونومبراوردسمبرکیلئے بند کر دیا جائے۔

سموگ کے خطرے سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

سیکریٹری اطلاعات