دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث نایاب نسل کی بلائینڈ انڈس ڈولفن خوراک کی تالاش میں نہروں کا رخ کرنے لگیں

لاڑکانہ۔ محمد عاشق پٹھان

دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث نایاب نسل کی بلائینڈ انڈس ڈولفن خوراک کی تالاش میں نہروں کا رخ کرنے لگیں

لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو کے علاقہ بنگل دیرو کے گاؤں یار محمد جہیو سے گزرنے والی وارہ کئینال نہر میں پہلی بار نایاب نسل کی بلائنڈ انڈس ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف سکھر کے عملے کو دی گئی جس پر سکھر سے ٹیم نے پہنچ کر انڈس ڈولفن کو ریسکیو کیا اور اپنے ہمراہ سکھر لے گئے جہاں انڈس ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں بھی دو سے تین مرتبہ انڈس ڈولفن کو دیکھا گیا تھا۔