تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ات مچادی ایک ہی رات میں پیروالا علی پارک میں چھ وارداتیں، پولیس چھٹی پر چلی گئی حاجی اسلم سمیت دیگر دکانداروں سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل لوٹ کر فرار

قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ات مچادی ایک ہی رات میں پیروالا علی پارک میں چھ وارداتیں، پولیس چھٹی پر چلی گئی حاجی اسلم سمیت دیگر دکانداروں سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اس وقت مکمل ڈاکوکے نرغے میں ہے پیروالہ رو پر چار موٹر سائیکل سوار ڈاکو حاجی اسلم گیس والے سے 80 ہزار روپے اور موبائل جبکہ دیگر لنڈے کا سامان فروخت کرنے والوں سے ہزاروں روپے کی نقدی
ایک ہی گھنٹے میں لوٹ کر فرار ڈاکو آرام سے وارداتیں کرتے رہے جبکہ صدر کے علاقے بھٹہ گوریاں والا ملک شاپ سے ڈاکو ہزاروں روپے کی نقدی موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

========================

قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور و نواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلز،ٹریکٹر ٹرالہ و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔دوبلی کے رہائشی عرفان نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سکندر پور جارہا تھاکہ بحد رقبہ دوبلی دوکس نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے نقدی اور دوعددموبائل فون چھین لیے۔دین پور ڈو با کے رہائشی وحید نے پولیس تھا نہ چھانگا مانگا میں اطلاع دی ہے کہ میں وسیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں کو جارہاتھے کہ لنگ نہر ڈوبا کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی۔پتوکی کے راہائشی فاروق نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر پتوکی سے چونیاں جارہا تھاکہ بحد رقبہ حاجرہ کے قریب دوکس نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی موٹر سائیکل اور دو عدد موبائل فون چھین لیے۔شمس آباد چونیاں کے رہائشی منشاء نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر چھانگا مانگا سے چونیاں جارہا تھاکہ منظور شہید چیک پوسٹ کے قریب دوکس مسلح نے زبردستی بیس ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی۔اعجاز حسین نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نلکا اسٹاپ پر میں اپنے ٹریکٹر ٹرالہ پر کھڑا تھاکہ عون وغیرہ پانچ کس ٹریکٹر ٹرالہ چھین کرلے گئے ہیں۔جاوید نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ گنڈا سنگھ روڈ پر دوکس مسلح نے گن پوائینٹ پر سولہ ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔الہ آباد کے علاقے کھوکھر ٹوچر کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے یوسف سے تیس ہزار چھ سو روپے چھین لیے۔مکیاں والا کے رہائشی محمد زاہد نے پولیس تھانہ کنگن پور میں درخواست دی ہے کہ لنڈیاں والا کے قریب تین کس گھات لگائے ڈاکوؤں گن پوائینٹ پر پچاس ہزار روپے کی نقدی چھین لی ہے۔کیلوں کلاں کے رہائشی ثاقب کی نجی میرج ہال کے باہر کھڑی موٹر سائیکل،روسہ بھیل میں اعجاز اشرف کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

===============================

قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )پیڑولیم مصنوعات،بجلی اور گیس کے قیمتوں کے بڑھنے سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی کی مشکالات میں بے پناہ اضافہ کردیاہے ،عوام بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ھوگے ۔شہریوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ھے۔ معروف قانون دان و عوامی فلاحی کمیٹی قصور کے جنرل سیکرٹری ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت اشیاء ضروریا سمیت زندگی کے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ سے عوام بھوک سے بلکتے عوام حکومت کو بدعائیں دینے لگے۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح قصور میں بڑھتی مہنگا ئی نے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا جس کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں خودکشیوں اور کرائم ریٹس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے آٹا،دال،چینی خصوصاًگھی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگراں فروشوں نے بھی کمر کس لی۔گھی کا ایک کلو تھیلہ چارسو سے بھی تجاوز کرگیا،چینی کے ریٹس بھی کہیں ایک سو پچاس اور کہیں پر ایک سو تین پر مقرر جبکہ مختلف دالوں کے ریٹس میں بیس سے تیس روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک خادم حسین قصوری نے کہا ھے کہ حکومتی مشینری نے نہانے والے صابن کی ٹکیہ میں بھی دس سے پندرہ روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے روز مرہ کی استعمال کی چیزیں عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہوچکی مگر مہنگائی ہے کہ دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمیں صرف کچن تک ہی محدود کرکے رکھ دیا ہے کیونکہ گھر کے تمام فرد مل کر بھی کمائیں رات تک صرف کچن منی ہی مشکل سے ہاتھ لگتی ہے اور اگر کوئی گھر میں بیمار ہے تو اس کے لیے نمازوں کے بعد اللہ سے دعائیں مانگتے ہیں کہ یااللہ اسے صحت دے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مزید مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیا تو صبر کا پیمانہ لبریزہوجائے گا اور بھوک سے بلکتے عوام اگر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تو پھر اس کو قابو کرنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

==============================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )ڈھنگ شاہ کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے بھائی جاں بحق اور بہن شدید زخمی ھو گئی دیپالپور روڈ ڈھنگ شاہ کے قریب موٹرسائیکل سوار پینتالیس سالہ شفیق سامنے سے آنیوالی نامعلوم موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پنیس سالہ شفیق موقع پر جاں بحق اور اسکی پچیس سالہ بہن آسیہ بی بی سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو کی امدادی اٹیمی نے علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا ھے