قصور اور نواح میں راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں لوٹ لئے جبکہ مصطفی آباد پولیس نے باپ کی درخواست پر بیٹوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور اور نواح میں راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں لوٹ لئے جبکہ مصطفی آباد پولیس نے باپ کی درخواست پر بیٹوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ محلہ شاہنواز کا رہائشی ذوالفقار علی نے تھانہ مصطفی آبادمیں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس نے ایک مزدہ ٹرک بنا رکھا ہے جس کے دو عدد رم26ہزار روپے مالیت کے مکان کی چھت پر رکھے ہوئے تھے جسے میرے بیٹوں رضوان علی اور شکیل انجم نے چوری کر لیا ہے ملزمان اس سے قبل بھی دو تولے چھ ماشے زیور چوری کر چکے ہیں اور آئے روز گھر سے کوئی نہ کوئی سامان چوری کر لیتے ہیں، رضوان علی نشہ کرتا ہے جبکہ شکیل انجم جوا کھیلنے کا عادی ہے، جسے میں نے گھر سے عاق کیا ہوا ہے لیکن دونوں بیٹے زبردستی گھر میں رہائش پذیر ہیں،سامان بر آمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح واڑہ دلیپ سنگھ کا رہائشی فتح محمد قصور سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ گرین کوٹ کے قریب دو نا معلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روک کر موبائل فون اور 24سو روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ بھوپے وال چک 23کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار الیاس سے بیس ہزار کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی ہے۔