ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں، پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا ہڑتال کااعلان

اسلام آباد (جہانزیب راشد)

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن میں اضافہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔