ایوب کھوسہ کا مہنگائی کیخلاف سائیکل چلا کر احتجاج

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ معروف شوبز شخصیت نے بھی احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز اداکارایوب کھوسہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہر قائد میں سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسہ کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی، ہوشربا گرانی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں
===============
https://ummat.net/2021/10/25/756968/