سات سالہ بچی اور سترہ سالہ لڑکی سمیت تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

قصور اور نواح میں زنا کے مختلف چار واقعات میں سات سالہ بچی اور سترہ سالہ لڑکی سمیت تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ آٹھ سالہ بچی نے شور مچا کر اپنی عزت بچا لی۔ٹوڈے پور گاوں کے رہائشی اللہ رکھا نے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں درخواست دی ہے کہ اسکی چھ سالہ سالہ بیٹی طیبہ بی بی گھر سے دوکان پر سودا سلف لینے گئی تو راستہ میں ملزم اظہر علی اسے ورغلا کر اپنی حویلی مویشیاں میں لے گیااور اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کاروائی ہے اوربدر کالونی پتوکی کے رہائشی صغیر احمد کی جواں سالہ بیٹی سترسالہ کشف بی بی پڑھنے کے لئے گھر سے نکلی تو عمران نامی اوباش نوجوان اسے ورغلا کر اپنے ساتھ نا معلوم مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ یسین ٹاون پھولنگر میں چالیس سالہ خاتونن ساجد ہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اوکاڑہ کا رہائشی کبیراحمد اسکے گھر آیا اور اسے ورغلا کر اس کے ساتھ زنا کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے اور علی گڑھ قصور میں آٹھ سالہ عنایا محلے کی دوکان سے سودا لینے گئی تو یوسف نامی اوباش دوکاندار اسے ورغلا کر اپنی دوکان کے اند ر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا جس پر یوسف نے اسے فوری طور پر چھوڑ دیا پولیس تھانہ بی ڈویثزن بچی کے باپ فیصل کی درخواست پر مصروف کاروائی ہے۔