ڈسٹرکٹ میر پور خاص ایمچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینئر وجونئر تن سازی کے مقابلوں کا انعقاد عائشہ لان میر پور خاص میں کیا گیا

میرپورخاص (تحسین احمد خان ) ڈسٹرکٹ میر پور خاص ایمچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینئر وجونئر تن سازی کے مقابلوں کا انعقاد عائشہ لان میر پور خاص میں کیا گیا ڈسٹرکٹ سینئر و ڈسٹرکٹ اوپن 2019 کا باڈی بلڈنگ چیمپئن ٹائٹل ناصر علی، علی فٹنس زون میرپور خاص نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 2019 کا چمپئین ٹائٹل اپنے نام کیا ڈسٹرکٹ سینئر جونئر اور ڈسٹرکٹ اوپن باڈی بلڈنگ کے مقابلے میر پور خاص عائشہ لان میں منعقد ہوئے ڈسٹرکٹ میر پور خاص کے تن سازوں نے حصہ لیا جس میں مسٹر ڈسٹرکٹ سینئر اور مسٹر ڈسٹرکٹ اوپن کی پہلی پوزیشن ناصر علی، علی فٹنس زون میرپور خاص جونئیر مسٹر ڈسٹرکٹ حبیب بلوچ، سٹلائٹ ٹاؤن جم، سینئر کلاس ونر فیصل خان گولڈ جم میر پور خاص،جونئیر کلاس ونر رضا خان علی فیٹنیس زون نے پوزیشن حاصل کی تن سازوں کے مقابلوں کی ججز کے فرائض عمران ناگوری جنرل سیکرٹری سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن، شعیب،جیلانی رمیز اور بوبی نے سرانجام دیئے اس تقریب کے مہمان خاص معروف سماجی شخصیت تحریک انصاف کے رہنما ملک راجہ عبدالحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کھیلوں کی طرح باڈی بلڈنگ میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت صرف سرپرستی کی ہے میں ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرونگا میرپور خاص ڈویژن کے تن سازوں کی بھی سرپرستی کی جائے ماضی میں بھی میر پور خاص کے تن ساز فدا حسین بلوچ نے قومی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور اچھی سرپرستی ہوئی تو میر پور خاص ڈویژن کے بہت سے تن ساز قومی سطح پر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مہمان خصوصی اور ایمچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب بلوچ نے تن سازوں کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن لینے والے تن سازوں کو انعامات تقسیم کیے منتظمین کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ڈویژن میرپور خاص ایمچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری استاد جمال بلوچ نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں خاص طور پر سندھ میں حکومت کی طرف سے اسپورٹس مین کھلاڑیوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملتا جس کی وجہ ایک اچھا کھلاڑی اپنی قابلیت اور ٹیلنٹ کو اپنے اندر دفن کرلیتاہے باڈی بلڈنگ ایکسرسائز کرنے والے بڑھتی ہوئی معاشرتی برائی اور منشیات جیسی لعنت سے بچتا ہے میں میڈیا کے زریعے ضلعی انتظامیہ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دوسرے کھیلوں کی طرح باڈی بلڈنگ کو بھی اسپورٹس فنڈ دیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو نیشنل انٹر نیشنل تک کھلایا جا سکے ٭٭