حکومت اپوزیشن سے نہیں بھوکے عوام سے ڈرے، پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کہا کہ حکومت اپوزیشن سے نہیں بھوکے عوام سے ڈرے، وزیراعظم کا پیج بھی ایک تھا پھر بھی ان سے کام نہیں ہورہا، حکومت پٹرول پر ٹیکسوں اور لیوی کی مد میں 23روپے لے رہی ہے۔۔پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کیلئے وزیراعظم کے پرانے کلپس کا جواب دینا مشکل ہوگیا ہے، عمران خان اپوزیشن میں تھے تو انہیں پٹرولیم کی عالمی منڈی کی قیمتوں سے پڑنے والے فرق کا علم نہیں تھا، حکومت پٹرول پر ٹیکسوں اور لیوی کی مد میں 23روپے لے رہی ہے، ہماری قیادت کرپٹ ہے یا نہیں ہمارے دور میں عوام پر اتنا ظلم نہیں ہوتا تھا جتنا آج ہورہا ہے، حکومتی نمائندوں کو عوام میں مقبولیت پر یقین ہے تو عوام میں نکل کر دیکھ لے۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ پر مبنی مہم چلائی، ہم نہیں کہیں گے کہ یہ ریاست مدینہ ہے ہم مذہب فروشی نہیں کریں گے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی عزت کا پاس ہونا چاہئے، وزیراعظم کا پیج بھی ایک تھا پھر بھی ان سے کام نہیں ہورہا، حکومت اتنی بڑی نکمی ہے کہ بقول اپوزیشن کمزور ہے پھر بھی ناکام ہے، حکومت اپوزیشن سے نہیں بھوکے عوام سے ڈرے۔