افغانستان میں حالیہ سیکیورٹی خدشات جس ملک کو بھی ہیں ہم اسے دور کرینگے امارات اسلامیہ میں داعش کا نا کوئی وجود ہے اور نا داعش کوئی بڑا خطرہ ہے۔

کابل(جہانزیب راشد)
افغانستان پہلے کی نسبت انتہائی پرامن ملک بن گیا ہے جیوے پاکستان کے نمائندہ خصوصی جہانزیب راشد سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اطلاعات اور ثقافت کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ سیکیورٹی خدشات جس ملک کو بھی ہیں ہم اسے دور کرینگے امارات اسلامیہ میں داعش کا نا کوئی وجود ہے اور نا داعش کوئی بڑا خطرہ ہے۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کامیابی سے ایسے کچھ عناصر تھے جنکا صفایا کرچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ انکے خلاف ہماری


سرزمین کسی صورت بھی استعمال نہیں ہوگی۔ ماضی میں جو بھی اس میں ملوث رہا انکے خلاف ہم کاروائی عمل میں لاچکے ہیں ۔انہوں نے افغانستان کی موجودہ معاشی اور انسانی صورتحال کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ تمام ملک افغانستان کو اپنے پیروں پر جلد سے جلد کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں مگر کچھ ممالک جنہوں نے افغانستان کو صرف اپنے مقاصد اور افغانستان کے پڑوسی ممالک میں بدامنی کیلئے استعمال کیا.انکی وجہ سے تھوڑا ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔ کچھ ممالک کے ساتھ کامیاب سفارتکاری کے زریعے افغان طالبان کے ہر اقدام کو سراہا گیا ہے۔انشاء اللہ بہت جلد ہی افغانستان کے معاملات معمول پر آجائیں گے .