جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریلیوں، محافل میلاد کا سلسلہ جاری ھے اس حوالے سے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سندھ کے نائب ناظم اعلی مفتی محمد شریف سعیدی کی قیادت میں بروھی گوٹھ سے میلاد ریلی نکالی گئی

میرپورخاص (تحسین احمد خان ) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریلیوں، محافل میلاد کا سلسلہ جاری ھے اس حوالے سے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام سندھ کے نائب ناظم اعلی مفتی محمد شریف سعیدی کی قیادت میں بروھی گوٹھ سے میلاد ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک عاشقان رسول ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے مرحبا یا مصطفی کے نعرے بلند کرتے رھے ریلی شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرنے کے بعد جامعہ نور القرآن پر اختتام پذیر ہوئی۔ رضا نعت کونسل کے روح رواں حافظ طارق قادری کی جانب سے فیضان اولیاء سے میلاد ریلی نکالی گئی جس میں علمائے کرام مشائخ عظام کی کثیر تعداد شریک ہوئے تنظیمات اھلسنت کے زیر اہتمام مدرسہ کنزالایمان سے حافظ محمود احمد قادری اور علمائے کرام کی قیادت میں میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اپسما میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں مقابلہ نعت و تقاریر کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز قربان علیr بھٹی، رئیس احمد خان، مولانا حفیظ الرحمن فیض تھے مقابلہ نعت و تقاریر میں کثیر تعداد میں اسکولوں کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا٭٭