گورنمنٹ ڈگری کالج فار وویمن اٹک میں طالبات کی ہراسگی سے تحفظ کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا


اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) گورنمنٹ ڈگری کالج فار وویمن اٹک میں طالبات کی ہراسگی سے تحفظ کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹک پولیس کے پی آر او ٹو ڈی پی او سب انسپکٹر طاہر اقبال اور انچارج اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر فوزیہ رحمان نے طالبات کو ان کے حقوق کی آگاہی اور کسی قسم کی ہراسگی یا تشدد کی صورت میں قانونی طریقہ کار سے آگاہ کیا طالبات کو بتایا گیا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور جس طرح ایک ماں اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے بالکل اسی طرح ریاست بھی اپنے شہریوں کی حفاظت کے فریضہ کو اپنے اداروں کے ذریعے سر انجام دیتی ہے حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کو ہراسگی اور تشدد سے محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور انسپکٹر لیول کے افسران کو ان سیلز کا انچار ج مقرر کیا گیا ہے خواتین بلاجھجک اپنے مسائل کیلئے رابطہ کر سکتی ہیں سیمینار کا مقصد طالبات کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے اور انہیں یہ آگاہی فراہم کرنا ہے کہ اٹک پولیس کسی بھی شخص کو کسی بھی خاتون سے ہراسگی جیسا قبیح فعل کرنے کی اجازت ہر گز نہ دے گی اور ایسا کرنے والا شخص حوالات کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا ڈی پی او نے ضلع بھر کی خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اٹک پولیس پر بھروسہ کریں اور کسی بھی ہراسگی کی شکایت کی صورت میں بلاجھجک پولیس سے رابطہ کریں اٹک پولیس خواتین کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے کسی شخص کو عورتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت ہر گز نہیں دے گی اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل اٹک کے ( 111114357,0579316497,0579316498,0579316499 ) ہیں ۔