کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزاینر نے اپنے برانڈ” ماحن”کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا

کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزاینر نے اپنے برانڈ” ماحن”کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا

اسٹور کا افتتاح پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر “تسنیم صدف ” نے کیا۔۔

کراچی()تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ملٹی برانڈ اسٹور “دی ڈیزائنر لیگ” میں ماحن نے اپنے برانڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ملٹی برانڈ اسٹور میں ان فیشن ڈیزائنر ز کی تخلیقات رکھی گئی ہیں جو دنیائے فیشن میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھتے ہیں۔۔دی ڈیزائنر لیگ میں ایک ہی چھت تلے مختلف ڈیزائنرز کے شاہکار رکھے گئے ہیں جس میں جدید تراش خراش کے ملبوسات، عبایا اور دیدہ زیب زیورات شامل ہیں۔۔ماحن برانڈ کا افتتاح پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر تسنیم صدف نے کیا۔۔اس موقع پر تسنیم صدف نے کہا کہ پاکستان کے ڈیزائنر ز نہایت با صلاحیت ہیں ضرورت صرف انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے۔۔دی ڈیزائنر لیگ ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو یہ پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔۔اسٹور کی روح رواں افشاں ذیشان نے کہا کہ ایک ہی چھت تلے مختلف برانڈز کو اکھٹا کرنے کا مقصد ان خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے جو وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کچھ منفرد خریداری کرنے کاشوق رکھتی ہیں۔۔افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری کے نامور ستاروں اور بلاگرز نے شرکت کی۔۔