وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور اور زکوٰ? عشر فیاض علی بٹ کا جامعہ النیمعیہ کا دروہ

حکومت سندھ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔ فیاض بٹ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور کی علماءکرام سے ملاقاتیں اور دورے کراچی 13 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی اور ان جلوسوں کے گزرنے کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ان جلوسوں کے شرکاءکو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ بات آج انہوں نے جامعہ نعیمیہ کے دورے کے موقع پر علماء کرام سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر سربراہ اہلسنت والجماعت مفتی منیب الرحمان اور ڈاکٹر جمیل راٹھور نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر فیاض علی بٹ نے 12 ربیع الاول کی متعلق انتظامات سے گفتگو کرتے ہوئے علماءکرام کو یقین دلایا کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے راستوں پر مکمل سیکورٹی مہیا کی جائے گی جبکہ جلوس کے تمام راستوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے علماءکرام سے درخواست کی کہ 12 ربیع الاول کے عظیم موقع پر علماءکرام امن و آشتی کا درس دیں کیونکہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ سے ملک و صوبے کی ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ نے کہا کہ 12 ربیع الاول ایک عظیم دن ہے۔ اس موقع پر ہمیں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ سربراہ اہلسنت والجماعت مفتی منیب الرحمان اور دیگر علماءکرام نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ نے مدرسہ دارالعلوم امجدیہ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ایسٹ محمد یونس ڈاہری و دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران فیاض علی بٹ نے منتظم اعلیٰ ریحان امجد نعمانی، ڈاکٹر جمیل راٹھور و دیگر علماءکرام سے ملاقات کی اور 12 ربیع الاول کے جلوس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوٰ? و عشر فیاض علی بٹ نے حکومت سندھ کی جانب سے علمائ کرام کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرواتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے کیونکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ جلوس کی گذرگاہوں پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ ہم سب ملکر ہی اس معاشرے کو نفرتوں سے پاک کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ مفتی جان احمد نعیمی سے ملاقات کی اور 12 ربیع الاول سے متعلق کے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایس پی ملیر ، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1211۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021 کرا چی 13اکتو بر ۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، سردار خان، لالہ رحیم، اقبال ساندھ، فرحان غنی، شکیل چوہدری، جانی میمن و دیگر نے باغ جناح میں 17 اکتوبر کو شہداء سانحہ کارساز کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے منعقدہ جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ان رہنماو ¿ں نے جلسہ کے تیار ہونے والے اسٹیج، خواتین انکلوڑر سمیت دیگر کے حوالے سے ہدایات دی۔جلسہ عام کی تیاریوں کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے انچارج سردار خان نے پارٹی کے رہنماو ¿ں کو جلسہ کے لئے کی جانے والی تیاریوں، پارکنگ کے لئے مختص مقامات سمیت دیگر سے آگاہ کیا۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1212۔۔۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021 کراچی13 اکتوبر۔سندھ کے صوبائی وزیرجامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے پی ٹی آئی حکومت پر جامعات کا بجٹ کم کرنے کا الزام عائد کردیا.صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ جب سے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تب سے سندھ کی جامعات کے معاشی حالات ابترہیں, ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی جامعات کی گرانٹ آدھی کردی ہے, جس پر جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں. صوبائی وزیر کا کہنا تھا کے مہنگائی کے سو نامی اور تنخواہو ں میں اضافہ کی وجہ سے جامعات کے اخراجات دگنے ہو چکے ہیں, عمران حکومت نے گرانٹ میں اضافہ کے بجائے کمی کرکے جامعات کیلئے بحران پیدا کیا ہے. اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے, وفاقی حکومت کو جامعات کے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جامعات اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں. وزیر جامعات نے کہا کہ سندھ سے تمام ٹیکسز کی وصو لی وفاق کرتا ہے مگر اسکے بدلے کچھ نہیں دیاجاتا. اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نہ این ایف سی ایوارڈ آیا اور نہ ہی پرانے ایوارڈ کے تحت سندھ کو پیسے ملے, وفاق سے سندھ کو حصے کے مطابق تو رقوم نہیں ملیں مگر جو واعدے کئےگئے اسکے مطابق بھی ادائیگیاں نہیں ہوئیں, پی ٹی آئی سندھ کے وسائل، پانی اور پیسوں پرڈاکہ ڈال کر بیٹھی ہے. انہوں نے کہا کہ وفاق سے 3 سال میں پیسے نہ ملنے کی وجہ سے کئی ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہیں, سندھ حکومت جامعات اور بورڈز کو بحران سے نکالے گی, مالی مشکلات بہت جلد ختم ہونگی,سندھ حکومت نے 6 بلین گرانٹ جامعات کے لیے رکھی ہے, جوجامعات کودیں گے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1213۔۔۔ایس آئی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021 کراچی 13 اکتوبر ۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے آج سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی توانائی، معاشی اور انتظامی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے آنے والی سردیوں میں گیس کا شدید بحران ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گیس کا متوقع شدید بحران، وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ہوگا۔وفاقی حکومت کی ڈیلنگ کی وجہ سے کسی بھی بین الاقوامی کمپنی نے ٹینڈر نہیں بھرا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئے دن عوام پر پریشانیوں کا بم گراتی ہے۔بجلی ہے نہیں اور کہتے ہیں گیس کے بجائے بجلی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے وفاقی فیصلہ ساز اداروں نیپرا، اوگرا اور دیگر میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے۔پچھلے تین برسوں میں گیس کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا زرعی ملک خوراک کی قلت کا شکار ہے۔معاشی، انتظامی اور نظم و نسق کا بحران ہے جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔انہوں نے تبادلے اور تقرری کے ضمن میں بھی نااہل وفاقی حکومت نے حماقت دکھائی ہے۔ملک شدید بحران کا شکار ہے جس کا خود ان کے وزراءاقرار کررہے ہیں۔خان صاحب کی پالیسیوں نے ملک کو نئی الجھنوں میں پھنسا دیا ہے۔توانائی کا آنے والا بحران وفاقی حکومت سنبھال نہیں سکے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس سندھ کو نہیں دی جارہی۔نااہلی کی حد یہ کہ ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ تک میں شریک نہیں ہوئے۔جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت نے ڈاکٹر قدیر اور عمر شریف جیسے لیجنڈز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سندھ حکومت، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور ہم اتفاق رائے سے مسئلے حل کرسکتے ہیں۔وفاقی حکومت بحرانی حالات میں بھی اپوزیشن کی دشمنی سے باز نہیں آرہی۔اپوزیشن سے بات چیت نہ کرنی پڑجائے اس ڈر سے قانون بدل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب حکومت چھوڑیں اور قومی حکومت نئے انتخابات کرائے۔وفاقی حکومت جس طرح کے فیصلے کررہی ہے اس پر سندھ حکومت عدالتی آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ وفاقی وزیر سردیوں میں گیس کے بحران کا انتباہ کر کے اپنی نالائقی پر مہر لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت، سرکلر ڈیٹ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت، جمہوری اصولوں اور جمہوری تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو فعال کرنے کے لئے سندھ حکومت درخواستیں کررہی ہے لیکن ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو بیروز گار کرنے کے خلاف ہے اور ہم اپنے عوام کو روزگار دیں گے۔شہید محترمہ نے ببانگِ دہل کہا تھا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیتی رہے گی۔لہذا ہم اپنی شہید قائد کے قول کی پاسداری کریں گے اور لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیتے رہیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایات پر پیپلز پارٹی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی آپ سے نہیں چلتی تو سندھ حکومت کو دے دیں۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر1214۔۔۔ ایس اے این محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021
فیاض بٹ کی اعجاز دھامرا سے اظہار تعزیت کراچی۔ 13 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ نے سینیٹر اعجاز دھامرا سے ان کی رہائش گاہ کوٹری پہنچ کر ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکوة و عشر فیاض علی بٹ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1215۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021  کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے وفد کی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ملاقات کراچی 13 اکتوبر۔ کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ خان کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے آج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ان کے آفیس میں ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر کیمبرج وفد نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ پورے ملک میں 730 اسکولز جبکہ صرف کراچی میں 200 اور پورے سندھ میں 230 اسکولز کیمبرج ایحوکیشن سسٹم اپنائے ہوئے ہیں.ملاقات میں محکمہ تعلیم کے حالیہ اقدامات, کریکیولم اور محکمہ تعلیم کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں ایشین ڈولپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری انگلش میڈیم اسکولز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی. اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاھ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سنگل نیشنل کریکیولم کا معاملا دراصل 2018 کی کہانی ہے کیونکہ یہ انکا الیکشن مینیفسٹو تھا. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے دو ٹاسک فورسز بنائی گئی ہیں جو کہ اصل میں صوبائی سبجیکٹس ہیں. تعلیم اور سیاحت پر وفاقی حکومت کے ٹاسک فورس غیر آئینی ہیں. پاکستان ایک وفاق ہے اور یہاں صوبوں کی کثیرالجہتی اور مختلف ثقافتیں ہی دراصل ملک کے لیے خوبصورت وحدانیت کا مظہر ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اپنی تاریخی و ثقافتی پس منظر میں تعلیم دینی ہے, اور میں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صاحب کو واضع کہہ دیا تھا کہ سندھی زبان پر سندھ کبھی سرینڈر نہیں کرے گا, ہم اردو سے بھی پیار کرتے ہیں لیکن اپنے بچوں کو انکی مادری زبان کی تعلیم کے حق سے محروم نہیں کرینگے. وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ 1972 میں سندھی لازمی زبان پڑھانے کا قانون پاس ہوا اور آج تک بہت سارے پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھی پڑھانے سے نالاں ہیں. سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ سنگل نیشنل کریکیولم کو قبول نہیں کرتا, کیونکہ یہ ایک قسم کا نصابی مارشل لا ءہے اور نصاب کا نفاذ نہیں ہوسکتا, انہوں نے کہا کہ ہم پھر بھی سنگل کریکیولم کے معاملے میں انگلش, سائنس اور میتھ کے مضامین پر غور کرسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد انکی تربیت کے لیے نامور عالمی اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں, اس سلسلے میں کیمبرج سسٹم کو بھی آگے بڑھنا چاہیے اور اس سلسلے میں اپنی تکنیکی مہارت سے ہمیں مستفیض کریں. وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر موجود ایڈیشنل سیکریٹری کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان کو کیمبرج وفد کے ساتھ الگ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس میں صوبے میں کریکیولم پر کی جانے والی نظرثانی اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفت و شنید کی جائے گی. ہینڈآو ¿ٹ نمبر 1216۔۔۔ایس ایم محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021 سانگھڑ 13اکتو بر ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پیر نوراللہ قریشی کی جانب سے سانگھڑ میں کھلی کچہری منعقد کی گئی، کھلی کچہری کے میں آغاز میں کارساز سانحہ کے شہداءکے لئے دعا کی گئی، کھلی کچہری میں ایم پی اے جام شبیر خان، شاہد تھیم، نایاب لغاری، ضلعی صدر علی حسن ہنگورجو، اسامہ مری، جہانگیر جونیجو، معشوق چانڈیو، رانا راشد سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، کھلی کچہری میں عوام اور کارکنان نے تعلیم، حیسکو، صحت، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، پولیس، روینیو، میونسل کمیٹیز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے، کھلی کچہری میں عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ سی ایم او بلدیہ عزیز احمد تنیو نے محکمہ بلدیہ کو 13 کروڑ روپے کے ٹینڈر کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے حالیہ این آئی ٹی میں مالی بے ضابتگیاں کرتے ہوئے ہاﺅس پر من پسند فراد کوٹینڈر جاری کئے گیے، مویشی منڈی، ایڈورٹائزنگ اور دیگر ٹینڈر میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، حالیہ سی سی بلاک میں ناقص مٹیریل استعمال کرتے ہوئے ساڑھے تین کروڑ روپے کی کرپشن کی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ منشیات کی مد میں پولیس پر کرپشن کے الزامات اور مبینہ جھوٹے پولیس مقابلوں سمیت واپڈا انتظامیہ اور صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سمیت زاتی زمینوں پر قبضوں کی شکایات بھی کی گئیں، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے بلدیہ میں مالی بے ضابطگیوں پر ڈپٹی کمشنر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو اور پیر نوراللہ قریشی متعلقہ افسران کو عوام تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری ہدایات جاری کیں جبکہ کھلی کچہری میں عوام سے شکایات کی درخواستیں بھی وصول کی گئیں تاکہ بعد میں مسائل کو حل کیا جا سکے، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ سمیت پورے ملک مسائل موجود ہیں، گذشتہ 2 سال کرونا وائرس کے باعث ہم باہر نہ نکل سکے اور کرونا کی وجہ سے کھلی کچہریاں بھی منعقد نہیں کی گئیں، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کریں، صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو نے مزید کہاکہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد ہے کہ ہم عوام کے پاس جاکر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور ان کے مسائل کو اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں، انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری میں سانگھڑ کی عوام کے مسائل سنے ہیں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام افسران کو سختی سے ہدایت کردی ہے کہ 20 تاریخ تک رپورٹ پیش کریں، صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو نے کہاکہ عوام کے تمام مسائل نوٹ کرلیا ہے جو یہاں حل کرنے والے مسائل ہیں ان کے لئے انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے دیگر مسائل کی رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے، تمام مسائل کا میں خود فالو اپ آکر دونگا، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین کام کر رہی ہے،سندھ حکومت نے کئی ادارے قائم کیے ہیں اور ان کو بہتر کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے، پارٹی قیادت کی سختی سے ہدایت ہے کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی کی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1217۔۔۔ایس اے ایس

 محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021 بارشوں کے پانی کو جمع کرنے کے لئے حب ڈیم کی طرز پر نئے ڈیم بنانے کے تصور کا جائزہ لے کر فزیبیلیٹی بنائی جائے۔ کراچی کے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قدرتی وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی محکمہ بلدیات اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایات۔ کراچی13 اکتوبر ۔وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ کراچی جیسے بڑے شہر کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بارشوں کے پانی کو جمع کرکے کراچی کے قرب و جوار کے علاقوں میں حب ڈیم کی طرز پر مختلف چھوٹے بڑے ڈیم بنانے کا جائزہ لیا جائے اور اس منصوبے کے لئے فزیبیلیٹی بنائی جائے۔وزیر بلدیات سندھ نے یہ ہدایات آج محکمہ بلدیات سندھ کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں کراچی شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ، مینجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان، محکمہ خزانہ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے سربراہ خالد محمود شیخ، کراچی کے ضلعی میونسپل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیر بلدیات نے ہدایات دیں کہ بارشوں کے پانی کو مختلف چھوٹے بڑے ڈیمز کی صورت میں جمع کرنے کے لئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، محکمہ بلدیات اور محکمہ آب پاشی کے افسران تیزی سے کام کریں اور مناسب منصوبے کی فزیبیلیٹی تیار کریں تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کی پانی کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرسکیں۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر1218۔۔۔ایس اے این

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ13 اکتو بر ، 2021  محکمہ صحت کی طرف سے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کو انسداد خسرہ اور روبیلا ویکسین لگائی جائے گی عالمی ادارہ صحت, یونیسیف اور GAVI مشن کے نمائندگان کی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ملاقات کراچی (13 اکتوبر) صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچھ او, یونیسیف اور GAVI کے نمائندگان پر مشتمل وفد نے آج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے ان کے آفیس میں ملاقات کی. اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو, سیکریٹری کالج ایجوکیشن سید خالد حیدر شاہ, ایڈیشنل سیکریٹری کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان, ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز منسوب صدیقی اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران شریک تھے. اس موقع پر قاسم سراج سومرو نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے وفود سندھ صوبے میں Measles اور Roubella کے معاملے پر صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور ان کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے 15 نومبر سے 27 نومبر تک 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو انسداد خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے لگائے جائیں گے. چونکہ تقریباً 50 فیصد بچے اسکولوں میں ہیں تو اس حوالے سے ہمیں محکمہ تعلیم کا تعاون درکار ہے. اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے تمام مہمان وفود کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ محکمہ تعلیم انسداد خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ ہے. انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران, سیکریٹری تعلیم, اور ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو واضع ہدایات دیں کہ وہ سرکاری و نجی اسکولز کے تمام بچوں کو انسداد خسرہ و روبیلا کی ویکسین کروائیں اور اس حوالے سے پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کی تمام ایسوسی ایشنز کو آن بورڈ لیں اور پیرنٹس کو بھی آگاہی دیں کہ بچوں کی صحت کے لیے یہ ویکسینز تمام ضروری ہیں. ہینڈآو ¿ٹ1219۔۔۔ ایس ایم