آٹا مہنگا -یہ راہوپوٹو سسٹم کیا ہے ?

وزیر اعلی سندھ کا پنجاب میں آٹا مہنگا اور سندھ میں سستا ہونے کے دعوی پراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے آٹے کی قیمتیں معلوم کرنے کے لیے مختلف دکانوں کا دورہ کیا،اپوزیشن لیڈر نے پنجاب میں آٹے کے ریٹ اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے آٹے کی قیمتوں کی وڈیوز جاری کردیں۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے وڈیوز سے وزیراعلی سندھ کا دعوی جھوٹ ثابت کردیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مرغی، سبزی، فروٹ کی ریڑھیوں اور دکانوں کا بھی دورہ کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹا 55 روپے فی کلو، 10 کلو کا تھیلا 550 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سندھ میں آٹا 72 سے 84 روپے فی کلو،10 کلو آٹے کا تھیلا 780 سے 800 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سندھ میں اس وقت تک 12 لاکھ ٹن گندم خریدی جاچکی ہے، سندھ حکومت نے تاحال فلورملز کو گندم جاری نہیں کی، فلور ملز زرداری مافیا کے سیٹھوں سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں،اس وجہ سے لوگوں کو آٹا مہنگا مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ 150 ارب روپے کا ڈیفالٹر ہے، پورے پاکستان میں 55 روپے فی کلو اور سندھ میں 78 سے 84 روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرغی سبزی اور فروٹ کی دکانوں پر ریٹ لسٹ موجود نہیں ہے، اڑھائی سال سے لسٹیں جاری نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے جس کی سزا عوام کو مل رہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے عوام مہنگی اشیا خرید رہی ہے، سندھ کے علاوہ پورے ملک میں روٹی سستی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سارا پیسہ وزیراعلی اور راہوپوٹو سسٹم کو جارہا ہے۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-10-11/page-8/detail-34