پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاڑکانہ شہر جاری یو سی چیئرمین کی رہائیشگاہ پہنچ گئے کارکنان نے پرجوش نعروں سے استقبال کیا

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
——————

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاڑکانہ شہر جاری یو سی چیئرمین کی رہائیشگاہ پہنچ گئے کارکنان نے پرجوش نعروں سے استقبال کیا

لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی یوسی 01 کے صدر ذوالفقار علی بروہی کی رہائش گاہ پر کارکنان کے ہمراہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری کو جیالوں نے ضلع کے مسائل کی نشان دہی کی، حل کے لئے تجاویز بھی دی گئیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپنے ہمراہ موجود سندھ حکومت کے وزراء کو کارکنان کی جانب سے بتائے گیے مسائل اور حل کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت دیں بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کے سوگوار خاندانوں سے مرحومین کے انتقال پر تعزیت بھی کی
اجلاس میں صوبائی وزیر ناصر شاہ، سردار شاہ، ضیاء عباس رضوی، قاسم نوید قمر، اور ندا کھوڑو نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا موجودہ وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے،


اس ظالم حکومت کے خلاف اگر کوئی ڈٹ کر کھڑا ہے تو وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے علاوہ وفاقی حکومت کے خلاف جدو جہد کرنے والی ن لیگ، جے یو آئی ف و دیگر جماعتوں کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بکی ہوئی اور منافق ہیں کبھی زور دیتی ہیں تو کبھی چپ ہو جاتی ہیں، عوام ساتھ دے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں سے لیکر سندھ اور بلوچستان تک ان کا مقابلہ کریں گے۔