ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی نجی دورے پر پی ٹی آٸی کے ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی کے گھر آمد

میرپورخاص ( تحسين احمد خان )
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی نجی دورے پر پی ٹی آٸی کے ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی کے گھر آمد، مرکزی ڈویژنل و ضلعی قیادت سید ممتاز علی شاہ، اکبر پلی، ملک راجہ عبدالحق، اعجاز رندھاوا و کنول رندھاوا، توصیف ملک اور دیگر پارٹی ذمہ داران و کارکنان سمیت میزبان آفتاب حسین قریشی نے معزز مہمان سردار بابر خان موسیٰ خیل اور انکے ساتھ آٸے وفد کو خوش آمدید کہا۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے ہمراہ وفد میں امین اللہ موسیٰ خیل، وزیر خان، نواب خان کاکڑ، عثمان خان موسیٰ خیل اور خیر محمد شامل تھے۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کا مقامی رہنماٶں اور پارٹی کارکنان کو آٸندہ سال ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاریوں کی آگاہی دیتے ہوٸے کہنا تھا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پارٹی کارکنان پارٹی کے ہاتھ مظبوط کریں، ریجن کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی سے مشاورت بھی کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر آفتاب حسین قریشی سمیت مقامی پارٹی رہنماٶں نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کو سندھی ٹوپی اجرک اور شال کے ثقافتی تحاٸف پیش کیے اور میزبان آفتاب حسین قریشی نے سردار بابر خان موسیٰ خیل کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں پارٹی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔