وقار مہدی نے بارش کی صورتحال سے پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لیا وزیر اعلی سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ناگن چورنگی، سرجانی ٹاو ¿ن اورنگی ٹاو ¿ن سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

کرا چی یکم اکتو بر ۔وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے آج دوسرے روز بھی بارش کی صورتحال سے پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لیا وزیر اعلی سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ناگن چورنگی، سرجانی ٹاو ¿ن اورنگی ٹاو ¿ن سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قائم رین ایمرجنسی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود تمام افسران اور عملے کو بھی چیک کیا جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع تھا وہاں متعلقہ حکام کو فوری طور پر بارش کا جمع شدہ پانی نکالنے کی ہدایت کی. وقار مہدی نہیں یوسف گوٹھ کی مختلف گلیوں کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر نالوں کے کام اور صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود ایک کلو میٹر طویل سرائیکی ہوٹل نالے کی صفائی کے کام کو بھی دیکھا اور زیر تعمیر نالے کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ وقار مہدی نے بھٹو چوک، یوسف گوٹھ اور اطراف کی گلیوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بعدازاں لیاری اسکیم33، سرجانی ٹاو ¿ن سیکٹر 35 ، ہیلتھ سینٹر کورنگی نمبر 15 اور اکبر شہید چوک اورنگی ٹاو ¿ن نمبر 14 کا بھی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے دورے کے موقع پر اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر سندھ علی احمد جان، ڈی سی ویسٹ زین العابدین ،ایم سی ڈی ایم سی ویسٹ اشفاق ملاح ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ویسٹ عبدالحلیم جاگرانی اور سٹی ایریا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدور بھی موجود تھے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1111۔۔۔ایس اے ایس