انٹر میڈیٹ کراچی کی مارک شیٹس کے نمبروں کی ہیر پھیر میں ملوث آئی ٹی آفیسر اکرم اور میڈم نگار سمیت تین تعلیمی ایجنٹ گرفتار ۔ ایس ایس پی سینٹرل


انٹر میڈیٹ کراچی کی مارک شیٹس کے نمبروں کی ہیر پھیر میں ملوث آئی ٹی آفیسر اکرم اور میڈم نگار سمیت تین تعلیمی ایجنٹ گرفتار ۔ ایس ایس پی سینٹرل

ملزمان مارک شیٹس میں نمبروں میں اضافے کے علاوہ نوکری کے لئے جعلی اپوائنٹمنٹ لیڑ بھی دیتے تھے ۔ ایس ایس پی سینٹرل

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انٹربورڈ انتظامیہ

کراچی ( کرائم رپورٹر اینٹی کرائم ورلڈ نیوز )
بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں جعلی سرکاری آفیسر بن کر جعلی نوکریوں اور ایڈمیشن کا جھانسہ دیتے تھے ۔
شارع نور جہاں پولیس کا انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپا مارا اور
گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزمان میں انٹربورڈ گریڈ14 کا آئی ٹی آفیسراکرم علی جلبانی اور ایجنٹ علی خان بھی شامل ہے
سیکریٹری بورڈ کی جانب سے پولیس کو جعلی گروہ کے خلاف درخواست بھی دی گئی تھی۔ اور تمام لوگوں کی نشانیاں بتائی گئیں تو گروہ کو گرفتار کرنے کی مشکل آسان ہو گئی تھی ۔گرفتار
گروہ جعلی نوکریاں، ایڈمیشن، سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بناتا تھا.گروہ کی سرغنہ سے پوچھ گچھ کے دوران کئی انکشاف ظاہر ہوۓ ۔
ملزمہ سرکاری نوکریوں کیلئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیتی تھی
جعلی نوکریوں کے باقاعدہ اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی دیئے جاتے تھے
مارک شیٹ میں نمبر بڑھوانے جعلی طریقے سے ایڈمیشن بھی کروائے جاتے تھے
کراچی پولیس کا حاضر سروس اعلیٰ آفیسربھی ملزمہ کا گاہک ہے
پولیس آفیسر نےاپنی رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بھی مجھ سے بنوائی،ملزمہ کا انکشاف
مارک شیٹ بنانے کے عوض پولیس آفیسر نے مجھے 80ہزار روپے دیئے،
انٹر میڈیٹ بورڈ کا آئی ٹی آفیسر اکرم میرا دوست ہے۔
کون سا سرٹیفکیٹ کس طرح تیار کیا جاتا ہے مجھے اسی نے طریقہ کار بتایا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تقرری لیٹر ، جعلی مہریں بھی برآمد
ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں