آئی بی اے ٹھٹھہ-تباہ?

ٹھٹھہ( رپورٹ: شاہد صدیقی )ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانیوالا آئی بی اے ٹھٹھہ گزشتہ کئی برس سےطلبہ کا منتظر ہے۔ مکلی غلام اللہ روڈ پر 60 ایکڑ اراضی پر تعمیرہونیوالے آئی بی اے کی مین فیکلٹی کی پر شکوہ عمارت سمیت طلباء و طالبات کے لئے ہاسٹل ،ٹیچنگ اسٹاف ہاسٹل ،ڈسپنسری ، مسجد سمیت دیگر عمارتیں پانچ سال گزجانے کے باوجود طلباء و طالبات سے محروم ہیںجبکہ آئی بی اے میں تدریسی عمل شروع نہ ھونے کے باوجود افسران نے فنڈز کو ٹھکانے لگانے کے لئے کی سال پہلے ہی دو پوائنٹ بسیں ،ایک آٹو میٹک کار ،ایمبولینس ،پک اپ اور ٹریکٹر ٹرالی خرید کر کھڑی کردیں جو استعمال میں آنے سے قبل ہی تباہ ہوگئیں ۔
https://jang.com.pk/news/987441?_ga=2.202350097.1450969680.1632279066-205130679.1632279066
-=========================================
کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے چارج والے تعلیمی افسران کا فیصلہ اسمٰعیل راہو کرینگے
—————

کراچی(سید محمد عسکری)سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین بورڈز نے عدالتی احکامات کی روشنی اور محکمہ بورڈز و جامعات کے خط کی روشنی میں او پی ایس، اضافی عہدہ اور لک آفٹر چارج کے حامل افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے او پی ایس، اضافی عہدہ اور لک آفٹر چارج کے حامل افسران او پی ایس، اضافی عہدہ اور لک آفٹر چارج کے حامل افسر ان کا معاملہ وزیر تعلیم اسماعل راہو ( کنٹرولنگ اتھارٹی ) پر چھوڑ دیا گیا ہے پیر کو میٹرک بورڈ کراچی میں تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد لازمی ہے اجلاس کی صدارت انٹر بورڈ کراچی کے چیرمین ڈاکٹر سعیدالدین نے کی جبکہ میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ، حیدرآباد بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد میمن، میرپور خاص بورڈ کے چئیرمین پروفیسر برکات علی حیدری اور لاڑکانہ بورڈ کے چئیرمین پروفیسرپروفیسر نسیم میمن نے شرکت کی۔ نوابشاہ بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر فاروق حسن اور سکھر بورڈ کے چئیرمین مجتبی شاہ نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی نے دسویں اور بارھویں کے طلبہ کو5فیصد اضافی نمبرز دینے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے تحت 90 فیصد یا اس سے زائد نمبر لانے والے طلبہ کوبھی 5 فیصد نمبر دیئے جائیں گے اور ان کا اطلاق سب پر ہوگا۔ اسی طرح انٹر سال اوّل اور نویں جماعت کے طلبہ کو 3 فیصد اضافی مارکس ملیں گے مگر عملی امتحانات( پریکٹیکل) میں اضافی نمبرز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح رپیٹر اور فیل شدہ امیدواروں پر بھی اضافی نمبرز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اجلاس میں تعلیمی بورڈز کو حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی انرولمنٹ اور امتحانی فیسوں کی مد میں 2 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس صورتحال کی وجہ سے بورڈز کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے احکامات پر 18 گریڈ کے ڈپٹی کنٹرولر ظہیرالدین بھٹو کو میٹرک بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات کے عہدے کا چارج جب کہ لاڑکانہ کے 18 گریڈ کے سکندر علی میر جت کو کو سکھر تعلیمی بورڈ میں ناظم امتحانات کا چارج دے دیا گیا تھا اسی طرح میونسپل کمیٹی جوہی کے گریڈ 18 کے افسر احسن الہی بھٹو کو ڈیپوٹیشن پر نوابشاہ تعلیمی بورڈ میں 19 گریڈ کی سیکریٹری کی اسامی پر تعینات کیا جاچکا ہے۔
https://jang.com.pk/news/987454?_ga=2.172970531.1450969680.1632279066-205130679.1632279066
====================================
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
———

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی نے بیچلر ڈگری پروگرامز بیچلر آف انجینئرنگ ، بیچلر آف آرکیٹکچر اور بیچلر آف سائنس بی ایس پروگرام سال برائے 2021-22ء(بیچ 2021) میں داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 24ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔