پاکستان بیت المال نے ڈائریکٹر سندھ، جنوبی پنجاب اور متعدد اعلیٰ افسران کو برطرف کردیا

پاکستان بیت المال نے پیپلزپارٹی حکومت میں ایکٹ 2010کے ذریعے بحال ہونے والے اعلی افسران کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا ہے، ان تمام افسران کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں برطرف کیا گیا اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چیئرمین بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کے احکامات پر جن افسران کو برطرف کیا گیا ان میں ملک ارشد ڈائریکٹر جنوبی پنجاب تعینات ملتان، ڈاکٹر عدنان مجید صوبائی ڈائریکٹر صوبہ سندھ تعینات کراچی، عامر زمان اسٹنٹ دائریکٹر ہیڈ آفس اسلام آباد، تسنیم حیدر کاظمی سپرنٹنڈنٹ آفس اسلام آباد، بشیر احمد ڈرائیور صوبائی آفس بلوچستان، تعینات کوئٹہ شامل میں، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور ماتحت ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کر دیا گیاہے، ان کی تنخواہوں، الائونس، سمیت ہرقسم کی مراعات بھی ختم ہو گئی ہیں۔

https://jang.com.pk/news/986560?_ga=2.25702717.1894771942.1632034502-842302675.1632034502