میری بھانجی رضیہ بی بی کو ملزمان آصف او ر اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اغواء کرلیا-میری پچیس سالہ بیٹی صفیہ کو چار کس نامعلوم اغواء کرکے لے گئے ہیں

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور اور نواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں دو لڑکیا ں اغواء مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔سعاد کے رہائشی محمد افضل نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میری بھانجی رضیہ بی بی کو ملزمان آصف او ر اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے پولیس تھا تھیحہ شیخم مصروف کاروائی ہے جبکہ قصور کے رہائشی اللہ رکھا نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میری پچیس سالہ بیٹی صفیہ کو چار کس نامعلوم اغواء کرکے لے گئے ہیں اسے تلاش کیا جائے پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے۔